کراچی: اکلینڈ گرامر اسکول اینڈ کالج میں جشن ازادی کے سلسلے میں شاندار تقریب

استادزہ ۔ ٹیچرز ۔والدین طلبہ اور طالبات مذہبی و سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی

کراچی: اکلینڈ گرامر اسکول اینڈ کالج میں جشن ازادی کے سلسلے میں شاندار تقریب

کراچی (وسیم قریشی) اکلینڈ گرامر اسکول اینڈ کالج میں جشن ازادی کے سلسلے میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں ایڈوکیٹ میر عثمان عباسی کی دعوت پر ۔میڈیا سے تعلق رکھنے والے سوشل ایکٹیویٹ ملک شکیل احمد معروف تاجر نازک حسین منور قادری مذہبی شخصیت و سماجی رہنما نوید لطیف سمیت استادزہ ۔ ٹیچرز ۔والدین طلبہ اور طالبات مذہبی و سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی ۔تقریب میں اسٹوڈنٹ نے ٹیبلو۔اسپیچ ۔ اور ملی نغموں پر شاندار پرفارمنس پیش کر کہ مہمانوں سے خوب داد وصول کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سماجی رہنمانوید لطیف نے کہا کامیاب اور پرسکون زندگی گزارنے میں تعلیم ایک بہترین کردار ادا کرتی ہے اکلینڈ گرامر اسکول اینڈ کالج اس مہنگائی کے دور میں بھی بہت ہی مناسب فیس پر طلبہ اور طالبات میں اچھی اور معیاری تعلیم مہیا کر رہا ہے سماجی رہنما نوید لطیف نے اسکول اونر ایڈوکیٹ میر عثمان عباسی سمیت تمام استادزہ اور ٹیچرز کی بہترین کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا نویدلطیف نے بچوں سے 14 اگست کے حوالے سے سوال کیے اور جواب دینے پر نازک حسین نے بچوں میں کیش انعامات تقسیم کیے تقریب کے اخر میں پرچم کشائی کی گئی اور ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی