پاکستان کی ترقی اور سا لمیت کےلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے: شیخ امتیاز حسین

آج تمام پاکستانی 76واں یوم آزادی بھر پور جوش و خروش سے منا رہے ہیں

پاکستان کی ترقی اور سا لمیت کےلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے: شیخ امتیاز حسین

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کی ترقی اور سا لمیت کےلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے یہ بات امریکہ پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم کے پریذیڈینٹ اور روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 3271کے ڈپٹی گورنر شیخ امتیاز حسین نے جشن آزادی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ آج تمام پاکستانی 76واں یوم آزادی بھر پور جوش و خروش سے منا رہے ہیں جسے دیکھ کر محب وطنی کا جذبہ مزید بڑہا ہے شیخ امتیاز حسین نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی سربراہی میںبر صغیر پاک و ہند کے مسلمانوں نے لاکھوں لا زوال قربانیاں دے آزاد ملک پاکستان حاصل کیا جس کے مقصد مسلمانوں کو اپنی تہذیب،ثقافت اور تمدن کے مطابق زندگی گزارنے کے حقوق دیناتھا انہوں نے کہا کہ پاکستان قیام تک قائم رہنے کےلئے وجود میں آیا ہے اس کو ترقی یا فتہ ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کےلئے نوجوانوں کے ساتھ کاروباری شخصیات کو آگے لانا ہوگا کیونکہ ملک کو نئی سوچ ہی ترقی کروا سکتی ہے شیخ امتیاز حسین نے کہا کہ آزادی کسی نعمت سے کم نہیں اس کی قدر وہ لوگ بہت اچھے سے جانتے ہیں جو سالوں سے آزادی کے لئے جنگ لڑ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خاطر سرحدوں پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجی جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو ملک کے دفاع کےلئے ہمہ وقت تیار ہیں شیخ امتیاز حسین نے کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں جنہیں تحریک پاکستان اور قیام پاکستان سے متعلق آگاہی دینا ضروری ہے کیونکہ پاکستان ہماری شان ہے اس کی ترقی اور خوشحالی سے عوام کی خوشحالی جڑی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ملک ہے ہمیں اپنے اپنے شعبوں میں ملک کانام دنیا بھر میں روشن کرنا ہے شیخ امتیاز حسین نے کہا کہ 14اگست جدید عہد کا دن ہے اس دن ہم سب کو ملکر قائد اعظم محمد علی جناح کے اقوال پر عملدرآمد کرتے ہوئے نئی نسل کو بھی آزادی کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے تقریب کے اختتام پر پرچم کشائی کی گئی اور کیک بھی کاٹا گیا.