پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اہم ترین اجلاس، اهم فيصلے کيئے گئے

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو دورانِ قید مسلسل انتقام اور بد سلوکی کا نشانہ بنانے کی مذمت

پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا  اہم ترین اجلاس، اهم فيصلے کيئے گئے

پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اہم ترین اجلاس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو دورانِ قید مسلسل انتقام اور بد سلوکی کا نشانہ بنانے کی مذمت چیئرمین تحریک انصاف کو خلافِ قواعد اٹک جیل میں قید کرنے کی بھی شدید مذمت کور کمیٹی تحریک انصاف کا کهنا تها که چیئرمین عمران خان کیخلاف جاری انتقامی سلسلے پر عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے، چاہتے ہیں کہ چیئرمین عمران خان کو فراہمئ انصاف میں تاخیر کے ذریعے قوم کو احتجاج پر نہ ابھارا جائے، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی درخواستِ ضمانت فوری سماعت کیلئے مقرر کرنے کا مطالبہ روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرکے مکمل کئے گئے ٹرائل کے بعد درخواستِ ضمانت پر سماعت میں بلاجواز تاخیر نظامِ عدل پر ایک سوالیہ نشان ہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو فوری طور پر اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا مطالبہ کيا گيا، چیئرمین تحریک انصاف کی صحت و سلامتی اور ان کی جان کو لاحق خطرات کے پیشِ نظر انہیں گھر سے کھانا اور پانی منگوانے کی فوری اجازت کا بھی مطالبہ ، پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے چودہ اگست کو بھرپور یومِ آزادی منانے کی تیاریوں کا جائزہ ، پاکستان تحریک انصاف کو یومِ آزادی منانے سے روکنے کی حکومتی کوششوں کی شدید مذمت یومِ آزادی کی تیاریوں میں مصروف تحریک انصاف کے کارکنان اور قائدین کی پکڑ دھکڑ اور چھاپوں کی بھی شدید مذمت ملک بھر میں تحریک انصاف کے جھنڈوں کی نمائش و فروخت پر غیر قانونی اور غیر اعلانیہ بندش پر بھی شدید رد عمل کا اظہار کارکنوں کو شر پسند عناصر کے مذموم عزائم پر نگاہ رکھتے ہوئے نہایت پرامن اور شاندار طریقے سے یومِ آزادی منانے کی ہدایت کور کمیٹی کی جانب سے ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو کچلنے اور معاشرے میں تشدد اور فسطائیت کے فروغ کی بجائے ریاستی مشینری کو دہشتگردی کے انسداد پر توجہ مرکوز کرنے کا پیغام ، کور کمیٹی تحریک انصاف کا کهنا تها پاکستان نے اسی ہزار سے زائد قیمتی جانوں اور اربوں ڈالرز کے مالی نقصان کے بعد امن حاصل کیا، نہایت مشکل سے حاصل کئے گئے امن کو ضائع کرنے اور پاکستان کو دوبارہ سے بدامنی کی آگ میں جھونکنے کی کوششوں کا تدارک ریاست کا بنیادی فریضہ ہے، اجلا س میں'' سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹ ایکٹ '' پر عدالتِ عظمی کے فیصلے کے خدوخال کا بھی جائزہ ليا گيا