ٹنڈوجام: ھیک اسلام آباد کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی موک ٹیسٹ میں سندھ زرعی یونیورسٹی کے 40 سے زائد طلباء شريک

سندھ زرعی یونیورسٹی کے رجسٹرار غلام محی الدین قریشی مھمان خاص تھے

ٹنڈوجام: ھیک اسلام آباد کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی موک ٹیسٹ میں سندھ زرعی یونیورسٹی کے 40 سے زائد طلباء شريک

ٹنڈوجام()ھایئر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی موک ٹیسٹ میں سندھ زرعی یونیورسٹی کے 40 سے زائد طلباء نے حصہ لیا، سندھ زرعی یونیورسٹی کے رجسٹرار بطور مھمان شریک ہوئے، تفصیلات کے مطابق سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کی زیر میزبانی ٹیلینٹ ھنٹ پروگرام کے تحت ھایئر ایجوکیشن کمیشن کے زیرنگرانی اور یوایس ایڈ میرٹ اینڈ نیڈ بیسڈ اسکالرشپ پروگرام کے ایم ڈی سی اے ٹی 2023کی تیاری کیلئے منعقدہ موک ٹیسٹ کی اختتامی تقریب یونیورسٹی کے اے ایم شیخ ٓڈیٹوریم ھال میں ہوئی، ٹیسٹ میں یونیورسٹی کے 40 سے زائد طلبہ نے حصہ لیا، جس میں سندھ زرعی یونیورسٹی کے رجسٹرار غلام محی الدین قریشی مھمان خاص تھے، اس موقع پر رجسٹرار غلام محی الدین قریشی نے کہا کہ یونیورسٹی کی کوشش ہے کہ ہمارے زیادہ سے زیادہ طلبہ و طالبات اسکالرشپس سے فائدہ اٹھائیں، اور اپنی قابلیت منوانے کیلئے محنت کریں، انہوں نے کہا اس ضمن میں مختلف تربیتی پروگراموں کے ذریعے اسکالرشپ پروگرام اور ضرورت مند و مستحق طلباء کے لیے بہت سے مواقع پیدا کرنے کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ طلباء کو غیر نصابی پروگراموں کا موقع بھی فراہم کیا جاتا ہے، تاکہ ان کی صلاحیت کی تعمیر اور کیریئر کو بہتر بنایا جا سکے، یو ایس ایڈّ، ایچ ای سی اسلام آباد کے نمائندے شہزاد حسین میمن نے کہا کہ سندھ میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے لیے سندھ زرعی یونیورسٹی میں ایم ڈی سی اے ٹی ٹیسٹ 2023 کی تیاری کی ورکشاپ کے لیےصرف ایک سینٹر قائم کیا گیا تھا، اور یہاں کی انتظامیہ نے انتھائی احسن طریقے سے تربیت اور ٹیسٹ کرایا، انہوں نے بتایا تربیت میں حصہ لینے والی طالبات کا تعلق سندھ کے مختلف اضلاع سے ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر سید نعمان علی شاہ نے کہا کہ اسٹوڈنٹ فنانشل ایڈ آفس ہمارے ہونہار طلباء کو تربیت، ورکشاپ اور اسکالرشپ کے مواقع فراہم کرتا ہے اور طلباء کی مکمل مدد کے ساتھ آگاہی سیشن کو بڑھاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زرعی یونیورسٹی نئے عطیہ دہندگان اداروںاور مخیر حضرات کا منتظر ہے تاکہ یونیورسٹی کے طلباء کی صلاحیتوں اور قابلیت کو بڑھانے کے لیے اسکالرشپ، کیریئر کی صلاحیت سازی کے پروگرام میں مدد کی جا سکے۔