ترقیاتی کام تیزی سے مکمل کئے جارہے ہیں، وزیر بلدیات
کراچی: صوبائی وزیربلدیات سندھ سید ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ لیاری پاکستان پیپلز پارٹی کاگڑھ اور مضبوط قلعہ ہے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت اوروزیراعلی سندھ مرادعلی شاھ کی راہنمائی میں لیاری میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے کاموں میں مزیدتیزی لائی جارہی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے میئرکراچی بیرسٹرمرتضی وہاب کے ہمراہ لیاری میں سبزواری ٹرائینگل پارک اوروال أف لیاری گیٹ کی تزین و أرائش کاکام مکمل ہونے کے بعدافتتاح کرتے ہوا کیا اس موقع پر سابق ٹیسٹ کرکٹریونس خان۔ہاکی اولمپئین وسیم فیروز۔پیپلز پارٹی کے رہنماء سینیٹریوسف بلوچ۔نبیل گبول۔ جاوید ناگوری، خلیل ہوت، کرم اللہ وقاصی۔چئیرمین لیاری ٹاون ناصرکریم بلوچ۔ٹاون میونسپل کمشنرلیاری حمادخان۔لیاری ٹاون سے منتخب یوسیزکے چئیرمینز۔وائس چئیرمینز۔کونسلرزاورعوام کی ایک بڑی تعدادبھی موجودتھی صوبائی وزیربلدیات سندھ سید ناصرحسین شاہ کاکہنا تھا کہ سیوریج اور پینے کے پانی سمیت لیاری کے دیگرمسائل کے تدراک کیلئے پوری یکسوئی کے ساتھ مصروف عمل ہیں سبزواری ٹرائینگل پارک اوروال أف لیاری گیٹ لیاری کے عوام کیلیے ان کی منتخب گورنمنٹ کی طرف سے تحفہ ہے میں ٹاون میونسپل کمشنرلیاری حمادخان لوران کی پوری ٹیم کومبارکبادپیش کرتاہوں میئرکراچی مرتضی وہاب کاکہناتھا کہ پیپلزپارٹی نے ہی لیاری میں کام کیا ہے روزگاربھی ہماری پارٹی ہی دیتی ہے لیاری میں انفراسٹرکچر کوبہتر بنانے سمیت سڑکوں کی تعمیر، صحت و صفائی کے نظام اور ڈرینج سسٹم کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے مرتضی وہاب کامزیدکہناتھا کہ لیاری میں کھیلوں کا فروغ اور ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہے لیاری میں فٹبال، باکسنگ، کراٹے سمیت دیگر کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے کیلئے تسلسل کے ساتھ اقدامات کئے جارہے ہیں انٹرنیشنل معیار کاککری گراونڈ اسپورٹس کمپلیکس اس کی واضح مثال ہے اس موقع پرچئیرمین لیاری ٹاون ناصرکریم بلوچ اورٹاون میونسپل کمشنرلیاری حمادخان نے بھی خطاب کیا۔
0 تبصرے