خواتین معاشرے میں اپنی خداداد صلاحیتوں کی بدولت اہم کردار ادا کررہی ہیں
کراچی(وسیم قریشی) معروف خاتون شیف حنا زیشان نے کہا کہ خواتین معاشرے میں اپنی خداداد صلاحیتوں کی بدولت اہم کردار ادا کررہی ہیں زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ خواتین آج دنیا بھر اپنے ملک اور قوم کا نام روشن کررہی ہیں آج کے مہنگائی یافتہ دور میں گھریلو خواتین بڑی کفالت شعاری کے ساتھ گھر کا نظام چل رہی ہیں کہاں سے بچت کرنی ہے کہاں سے گنجائش نکلنی ہے وہ بہتر انداز سے جانتی ہیں گرچہ خواتین کے لئے کسی بھی شعبے میں کامیابی کا حصول اور شہرت کا ملنا آسان نہیں ہے اور پھر شہرت ملنے کے بعد اسے برقرار رکھنا اور بھی مشکل ہے کوگنگ کے شعبے سے وابستہ ہوئے مجھے دس سال ہوگئے ہیں اور ان دس سالوں میں بہت سے تجربات سے گزرنا پڑا بہت سے نشیب و فرار دیکھے مگر ہمت نہیں ہاری اس سے قبل ملبوسات کی خدید و فروخت کے کام کا بھی تجربہ تھا تاہم پھر سارا فوکس کوکنگ انڈسٹری کی جانب ہوگیا اور آج ماشاءالله سے حلقہ احباب میں ایک پہچان بنی ہوئی ہے حنا زیشان نے کہا کہ وہ باقاعدہ کورسز کر کہ اس شعبے میں آئیں تھیں ذاتی طور مجھے شیف راحت بے حد پسند ہیں انھیں ٹی وی شوز میں دیکھ ہی مجھے کوکنگ کا شوق ہوا انھیں فالو کیا پھر راحیلہ عالم سے رہنمائی لی جنھوں نے میری حوصلہ افزائی کی ان سے بہت کچھ سیكهنے کا موقع ملا متعدد ٹی وی چینلز پر کوکنگ پروگراموں میں حصہ لے چکی ہوں اور اب ان خواتین کو جو اس شعبے میں آنا چاہتی ہیں انھیں سیکھنے کا عزم رکھتی ہوں حنا زیشان نے کہا کہ مجھے سپورٹ کرنے میں میری فیملی کا اہم کردار ہے میرے شوہر نے بھرپور تعاون کیا ان کی سپورٹ کے بغیر میرے لئے اس شعبے میں کامیابی ممکن نہیں تھی محنت کرنے میں فخر محسوس کرتی ہوں میری کامیابی میں میرے والدین کی دعائیں شامل ہیں حنا زیشان کا کہنا ہے کہ زندہ رہنے کے لئے صحت مند ہونا بے حد ضروری ہے اور صحت مند رہنے کے لئے اچھی غذا کا استمال ضروری ہوتا ہے وہ مختلف اقسام کے لذیز کھانے بنانے میں مہارت رکھتی ہیں سال کے مختلف تہواروں پر لذتوں سے بھرپور پکوان حلقہ احباب بڑے شوق سے نوش فرماتے ہیں اب تک متعدد پروگراموں میں انعامات، سرٹیفیکٹس اور وومن آئی کون ایوارڈ حاصل کر چکی ہیں شیف حنا زیشان کا کہنا تھا کہ گھریلو خواتین کو کوکنگ کورس کر کہ اس شعبے میں ضرور آنا چاہئے یہ ایک اچھا بزنس ہے اپنے گھر والوں کی کفالت کا زریعہ بنا جاسکتا ہے گھریلو کام کاج آٹا گوندھنے، مسالہ پیسنے، جھاڑو لگانے، کپڑے دھونے، برتن چمکانے، اور بچوں کو اسکول کی تیاری کے علاوہ فارغ اوقات میں خواتین کوکنگ کے حوالے سے اپنے آپ کو مصروف رکھتی ہیں
0 تبصرے