یوم نجات کے دن احتجاجی مظاہرے،سمینار منعقد کئے جائیں،مرکزی صوبائی ومقامی رہنما خطاب کریں گے
کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ نے پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کے خاتمے پرہفتہ 12مئی کو کراچی تاکشمور سندھ بھر میں یوم نجات منانے اعلان کا اعلان کردیا ہے ،صوبائی ترجمان کے مطابق یوم نجات کے سلسلے میں ہفتہ کو کراچی سمیت سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے،سیمینار منعقدکرکے حکومت کی عوام وسندھ دشمن کارکردگی سے آگاہ کیا جائے گا۔جن سے جماعت اسلامی کے مرکزی صوبائی اورمقامی قائدین کے علاوہ علمائے کرام ودانشورحضرات بھی خطاب کریں گے۔
صوبائی ترجمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی گذشتہ پندرہ سالوں سے تسلسل کے ساتھ سندھ پرحکمران جماعت رہی ہے مگر وہ سندھ کے عوام کو صحت تعلیم صاف پانی سمیت زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں بھی ناکام ثابت ہوئی ہے سندھ حکومت خدمت اور کارکردگی میں نہیں بلکہ کرپشن اور تباہی میں سب سے آگے ہے۔
0 تبصرے