الٹرنیٹیومیڈیسن مکمل ذریعہء علاج ہے حکومت کردار ادا کرے تواسے انفرادی مقام دیا جاسکتا ہے، احمد چنائے
کراچی (اسٹارپورٹر ) APD کالج کے زیر اہتما م پاکستان ڈیجیٹل میڈیا گروپ کے اشتراک سے مقامی ہال میں الٹرنیٹیو میڈیسن پر دوسری انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد کیاگیا جس میں ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرزسی ڈی سی اور سابق چیئرمین CPLC ا حمد چنائے مہمانِ خصوصی تھے، جبکہ APDکالج کے CEO ڈاکٹر عمر زمان،پختونخوا الٹرنیٹیو مڈیسن کونسل کے چیئر مین ڈاکٹر سمیع الحق،ڈاکٹر ناصر نساکا،ڈاکٹر ضیاء نے خاص شرکت کی، پروگرام میں نجی ٹی وی پروگرام کرمنلز موسٹ وانٹیڈ کے میزبان علی رضا،سید امتیازالحق بخاری BGC، دانش حسین بانیPDMG، پی پی پی رہنماسید سہیل عابدی، حمید میمن، اسلم خان، فہیم، نعت خواں مرید علی، وسیم رئیس، نصرت جہاں PEBS و دیگر مہانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر ڈاکٹرناصر نساکا کوان کی 50سالہ اور ڈاکٹر شجا ع صغیرکو 40 سالہ خدمات پر کارنامہ حیا ت گولڈ میڈل دیا گیا۔علاوہ ازیں پختونخوا الٹرنیٹیو مڈیسن کونسل اورAPD کالج کے ڈاکٹر زکو ایوارڈ،ڈپلومہ اور سرٹیفیکیٹس سے نوازا گیا۔مہمان خصوصی ا حمد چنائے نے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ الٹرنیٹیومیڈیسن ایک مکمل علاج کا ذریعہ ہے اگر حکومت کراچی میں بھی اپنا کردار ادا کرے تو الٹرنیٹیومیڈیسن کو انفرادی طور پہ مقام دیا جاسکتا ہے۔اے پی ڈی کالج کے سی ای او ڈاکٹر عمر زمان نے اپنے خطاب میں یقین دلایا کہ وہ اپنے ملک کی اسی جذبہ کے ساتھ خدمت کرتے رہیں گے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر نساکا،ڈاکٹر شجا ع صغیر،ڈاکٹر عمر زمان ودیگر کا کہناتھا کہAPDکالج ملک بھر میں پختونخوا الٹرنیٹیومیڈیسن کونسل کے ساتھ کراچی میں بھی رجحا ن بڑھا نے پر کام کرتی رہے گی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومتی سطح پر الٹرنیٹیو میڈیسن کو روشناس کروایا جائے، تاکہ عوام الناس زیادہ سے زیادہ اس سے مفید ہو سکے۔
0 تبصرے