عمران کو گرفتار کیا گیا تو موبائل میں موجود تمام ویڈیوز جاری کر دونگی: حريم
لاہور: ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو وہ اپنے موبائل میں موجود تمام ویڈیوز جاری کر دیں گی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سناتے ہوئے انہیں 5 سال کیلئے نااہل قرار دے دیا ہے۔
عدالت کے اس فیصلے پر حریم شاہ نے ردِعمل دیتے ہوئے غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔
حریم شاہ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں دھمکی دی ہے کہ اگر عمران خان کو گرفتار کیا تو وہ اپنے موبائل میں موجود تمام ویڈیوز اور تصاویر جاری کر دیں گی۔
0 تبصرے