میسی، رونڈا روزی اور رونالڈو نے ’’پاکستان‘‘ کی سیر کرلی

ڈبلیو ڈبلیو ای سپر اسٹار جان سینا کراچی کی گلیوں میں ٹہلتے ہوئے جبکہ سابق ویمنز ریسلر رونڈا روزی روایت مشرقی لباس پہننے ہوئے ہیں۔

میسی، رونڈا روزی اور رونالڈو نے ’’پاکستان‘‘ کی سیر کرلی

مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے ایک فنکار نے اسپورٹس کے نامور کھلاڑیوں کو پاکستان کی سیر کروادی۔ سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر آرٹسٹ صبور اکرم نے تصاویر شیئر کیں جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم، ویرات کوہلی، ارجنٹائن ورلڈکپ جتوانے والے لیونل میسی بھی شامل ہیں، جنہیں فنکار نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے پاکستان کی سیر کروائی ہے۔ انٹرمیامی کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کو ایک چراوہے کے روپ میں، معروف امریکی باسکٹ بال پلئیر لیبرون جیمز جبکہ پرتگال کے کرسیٹانو رونالڈو کو پاکستان میں پھل بیچتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ڈبلیو ڈبلیو ای سپر اسٹار جان سینا کراچی کی گلیوں میں ٹہلتے ہوئے جبکہ سابق ویمنز ریسلر رونڈا روزی روایت مشرقی لباس پہننے ہوئے ہیں۔ تصاویر میں ٹینس اسٹار راجر فیڈرر اور فارمولہ ون کے بےتاج بادشاہ لوئس ہیملٹن بھی دیکھائی دے رہے ہیں۔