امداد جويو کو 4 روز قبل جھل مگسی میں زمین کے تنازع پر قتل کیا گیا تھا۔
کوئٹہ (آپر ڈیسک) جھل مگسی میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے امداد جويو کا قتل کيس رکن قومی اسمبلی طارق مگسی اور ان کے بھائی ایم این اے خالد مگسی کے خلاف درج کرلیا گیا۔
مقتول امداد جويو کی بیٹی ارباب کی شکایت پر ایم پی اور ایم این اے کے خلاف لیویز تھانی میرپور میں مقدمہ درج کر لیا گیا، امداد جويو کو 4 روز قبل جھل مگسی میں زمین کے تنازع پر قتل کیا گیا تھا۔
مقتول امداد جويو کی بیٹیوں کو احتجاج سے روکنے کے لیے پولیس نے اوستہ محمد کے قریب تشدد کا استعمال کیا، ایس ایچ او کیٹل فارم طالب لاشاری نے مقتول کی بیٹیوں کو تھپڑ بھی مارے۔
دوسری جانب ایم این اے میر خالد مگسی نے اپنے اور بھائی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کو سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔ میرا قتل سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کی جانب سے مجھے اور میرے بھائی کو جھوٹے مقدمے میں پھنسایا جا رہا ہے، جويہ اور مگسی برادری کے دو فریقین کے درمیان 80 کی دہائی سے زمین کا تنازع چلا آ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امداد جويو کے قتل کی مذمت کرتے ہیں، دونوں فریقین کو جرگہ میں بیٹھ کر تنازعہ طے کرنا چاہیے، ہم سیاسی لوگ ہیں، مقدمے کا سامنا کریں گے۔
0 تبصرے