روٹرینز زندگی کے ہر شعبے میں اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں شیخ امتیاز حسین

روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ3271 کی جانب سے اسناد کی تقریب کا انعقاد

روٹرینز زندگی کے ہر شعبے میں اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں شیخ امتیاز حسین

کراچی (اسٹاف رپورٹر)روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 3271کی جانب سے پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے انعقاد کا مقصد ڈسٹرکٹ اسمبلی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے روٹرینز کی حوصلہ افزائی کرنا تھا اس موقع پرڈپٹی گورنر شیخ امتیاز حسین،زبیر بویجہ،در دانہ ارشد،صدف کامران،آصف مکاتی اوردیگر روٹرینزکو اعلیٰ کارکردگی پر سرٹیفیکٹس سے نوازا گیا تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے روٹری انٹرنیشنل کے ڈپٹی گورنر شیخ امتیاز حسین نے کہا کہ روٹرینز زندگی کے ہر شعبے میں اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے علاوہ روز گار کی فراہمی کے لئے اب تک لاتعداد منصوبے تشکیل دیئے جا چکے ہیں جبکہ مزید سماجی و فلاحی منصوبوں پرتیزی سے دن رات کام جاری ہے شیخ امتیاز حسین نے کہا کہ انسانیت کی خدمت ہمارا نصب العین ہے جس کے تحت روٹرینز ملک کے دیہی اور پسماندہ علاقوں میں ایسے منصوبے تشکیل دے رہے ہیں جس سے وہاں کے مکینوں کا معیار زندگی بہترہو سکے انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی میں بھی روٹری انٹرنیشنل پیش پیش ہے کیونکہ سیلاب متاثرین بے گھر ہونے کے ساتھ لا تعداد مسائل کا شکار ہیں جبکہ ان کی بڑی تعداد مختلف بیماریوں میں بھی مبتلا ہے شیخ امتیاز حسین نے کہا کہ روٹری انٹرنیشنل اسپیشل افراد کے لئے بھی جدو جہد کر رہا ہے تا کہ انہیں بھی اپنے پیروں پر کھڑا کیاجا سکے جس کے لئے انہیں مختلف ورکشاپ کے ذریعے ملازمت کے مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ روٹری انٹرنیشنل میں شامل خواتین بھی سماجی خدمات میں کسی سے کم نہیں ہیں وہ بھی ہر مشکل سے مشکل وقت کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنا کردار اد کر رہی ہیں جس سے سماجی کاموں کو مزید بہتر طریقے سے سر انجام دیا جا رہا ہے شیخ امتیاز حسین نے کہا کہ روٹری انٹرنیشنل وہ واحد سماجی تنظیم ہے جس میں ہر عمر کے افراد خدمت کے جذبے کے تحت سماجی خدمات سر انجام دے رہے ہیں جس سے غریب افراد کو زندگی کی زیادہ سے زیادہ بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں بھر پور مدد مل رہی ہے.