دورہ جاپان کے موقع پر سفیر پاکستان کی طرف سے تعریفی سرٹیفکیٹ ملنا اعزاز ہے ۔ سلیم آفریدی

جاپان میں مقیم پاکستانیوں نے جس طرح شوز اور ہمارے فن کو سراہا ان کا مشکور ہوں

دورہ جاپان کے موقع پر سفیر پاکستان کی طرف سے تعریفی سرٹیفکیٹ ملنا اعزاز ہے ۔ سلیم آفریدی

کراچی(وسیم قریشی) بین الااقوامی شہرت یافتہ معروف پاکستانی اداکار سلیم آفریدی نے کہا ہے کہ دورہ جاپان کے موقع پر سفیر پاکستان کی جانب سے تعریفی اسناد ملنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے اور جاپان میں مقیم پاکستانیوں نے جس طرح ہمارے شوز اور ہمارے فن کو سہراہا ہے اس کے لئے وہ ان کے بے حد مشکور ہیں سلیم آفریدی نے کہا کہ گرچہ یہ دورہ محرم الحرام کی وجہ سے مختصر تھا ہم نے ٹوکیو اور اوساکا میں شوز کیے اور جس طرح ان شوز میں جوق درجوق پاکستانی عوام نے شرکت کی اور زبردست پزیرائی کی اس کی بے پناہ خوشی ہوئی اور بہت جلد انشااللہ اپنی ٹیم کے ہمراہ جاپان کا دورہ کرینگے سلیم آفریدی نے خصوصی طور پر پاکستانی سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سفارت خانے دعوت دے کر تعریفی اسناد دی جو میرے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے واضع رہے کہ معروف پاکستانی فنکاروں کے دورے جاپان کے موقع پر بہترین کارکردگی پر پاکستانی سفارت خانے میں فنکاروں کے لئے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں جاپان انٹرنیشنل پریس کلب کے صدر معروف کالم نگار، صحافی، شاعر و ادیب عرفان صدیقی کی طرف سے تمام ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے تھے جبکہ اداکار سلیم آفریدی کو تعریفی سرٹیفیکٹ کے علاوہ خصوصی طور پر پاکستانی سفیر رضا بشیر تارڑ کی جانب سے اسناد دی گئی اس موقع پر سفیر رضا بشیر تارڑ، کمیونٹی ویلفیئر اتاشی عاشج لقمان، مسلم لیگ جاپان کےصدر ملک نور اعوان، تحریک انصاف جاپان کے چیف آآرگنائز رفاقت خان، جاپان شو کے پروموٹر علی جوہر زیدی، گلوکارہ افشین حیات، گلوکار شاہد سونو، میوزک ڈائریکٹر عمران ساجن، اداکار سلیم آفریدی اور پیپلز پارٹی جاپان کے عہدے دار بھی موجود تھے