بلاول بھٹو زرداری نے دہشت گردی معاملے پر افغانستان کو خبردار کردیا

افغانستان کے اندر کارروائی ہماری کارروائیوں میں سے ایک ہوسکتی ہے

بلاول بھٹو زرداری نے دہشت گردی معاملے پر افغانستان کو خبردار کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے افغانستان سے کہا ہے کہ وہ دہشت گردی بند کرے۔ بلاول بھٹو زرداری نے محکمہ خارجہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ افغان انتظامیہ پاکستان پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے۔ اگر افغانستان کو اس سلسلے میں مدد کی ضرورت ہے تو ہم تیار ہیں لیکن اگر کارروائی کرنے میں نیت کا مسئلہ ہے تو وہ الگ بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان سے دہشت گردی کے پیش نظر ہم اپنے دفاع کے لیے بین الاقوامی قوانین پر عمل کریں گے۔ اگر افغان حکام کارروائی نہیں کرتے تو افغانستان کے اندر کارروائی ہماری کارروائیوں میں سے ایک ہوسکتی ہے لیکن یہ ہمارا پہلا آپشن نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو نے جو اسلحہ اور سامان چھوڑا ہے وہ دہشت گردوں کے پاس ہے، دہشت گردی پر ہماری پالیسی واضح ہے، ہم بلاکس کی سیاست میں نہیں ہیں۔