کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے سندھ میں پیپلزپارٹی کے خلاف اتحاد بننے اور انتخابات ملتوی ہونے کی پیشگوئی کردی۔
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں اور اب کہہ رہا ہوں کہ عام انتخابات وقت پر ہوتے نظر نہیں آتے۔
بین الاقوامی طاقتوں اور قرض دہندگان کی واپسی سمیت عام انتخابات طویل مدت کے لیے ملتوی کیے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کے وقت ایم کیو ایم، جے ڈی اے اور جے یو آئی سندھ میں پیپلز پارٹی کے خلاف اتحاد بنا سکتے ہیں، الیکشن قریب آتے ہی مولانا فضل الرحمان اتحاد میں کردار ادا کریں گے۔
کچھ قوتیں پیپلز پارٹی کے خلاف کچھ جماعتوں کو میدان میں لا رہی ہیں اس ہفتے دن اچھے نظر نہیں آ رہے دو ماہ میں اہم فیصلے ہو جائیں گے بڑی مچھلیوں کا احتساب ہو گا۔
ہم چاہتے ہیں کہ بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم بنیں، نگران وزیراعظم یا وزیراعلیٰ سیاسی نہیں ہوگا، کسی بھی وقت بڑا سرپرائز سامنے آسکتا ہے۔
0 تبصرے