ملک میں کھیلوں کی سرگرمیوں میں اضافے کی ضرورت ہے سید طارق شاہ

القمر کرکٹ کلب کراچی نے دو روزہ تھرڈ ال کراچی لیگ رائزنگ اسٹار کرکٹ ٹورنامنٹ 2023 ٹرافی اپنے نام کی

ملک میں کھیلوں کی سرگرمیوں میں اضافے کی ضرورت ہے سید طارق شاہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) رائزنگ اسٹار اسپورٹس مینجمنٹ اور اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ سندھ کے زیر اہتمام دو روزہ تھرڈ ال کراچی لیگ رائزنگ اسٹار کرکٹ ٹورنامنٹ 2023 کا افتتاح مہمان خصوصی ممتاز سماجی رہنما سید محمد کامران حسن نے القمر رینجرز کرکٹ گراونڈ لانڈھی کراچی میں گیند کو ہٹ لگا کر کیا اس موقع پر محمد شاہد خان ،افتاب عالم ،محمد فرقان حبیب اور دیگر سیاسی و سماجی رہنما شخصیات نے شرکت کی لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں چار ٹیموں القمر کرکٹ کلب کراچی ،سید دربار کرکٹ کلب کراچی ،رینجرز کرکٹ کلب کراچی اور حسین لال کرکٹ کلب کراچی نے شرکت کی لیگ میچوں میں القمر کرکٹ کلب کراچی چھ پوائنٹ، رینجرز کرکٹ کلب کراچی چار پوائنٹ جبکہ سید دربار کرکٹ کلب کراچی اور حسین لال کرکٹ کلب کراچی نے ایک ایک پوائنٹ حاصل کیا ہے۔پہلے سیمی فائنل میچ میں القمر کرکٹ کلب کراچی نے رینجرز کرکٹ کلب کراچی کو 26 رنز سے شکست دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں سید دربار کرکٹ کلب کراچی نے حسین لال کرکٹ کلب کراچی کو چھ وکٹوں سے شکست دی اور فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا فائنل میں القمر کرکٹ کلب کراچی نے سید دربار کرکٹ کلب کراچی کو 46 رنز سے شکست دے کر دو روزہ تھرڈ ال کراچی رائزنگ اسٹار کرکٹ ٹورنامنٹ 2023 کی ٹرافی اپنے نام کی جبکہ تیسری پوزیشن کے لیے کھیلے گئے میچ رینجرز کرکٹ کلب کراچی نے حسین لال کرکٹ کلب کراچی کو سات وکٹوں سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی فائنل تقریب کے مہمان خصوصی سید طارق شاہ سینیئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ملیر،شاہد ابڑو سیکرٹری جنرل ال پاکستان قریشی کمیونٹی، محمد ذیشان سیکرٹری جنرل رائزنگ اسٹار اسپورٹس مینجمنٹ ، مبارک علی ،نور علی،حافظ نعمان ،سردار صابر اور دیگر سیاسی و سماجی رہنما شخصیات نے شرکت کی مہمان خصوصی سید طارق شاہ نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کی سرگرمیوں میں اضافے کی ضرورت ہے جس سے نوجوانوں میں اسپورٹس مین اسپرٹ پیدا ہوگی اور منفی سرگرمیوں کی جانب کم سے کم راغب ہوں گے انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے میدانوں کو تجاوزات سے پاک کر کر جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے تا کہ نوجوان کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں۔ شاہد ابڑو نے کہا کہ اسپیشل اسسٹنٹ ٹو وزیر اعلی سندھ فار اسپورٹس ارباب لطف اللہ اور سیکرٹری اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ حافظ عبدالہادی بلو کی کاوشوں سے نوجوانوں کے کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو رہا ہے وہ انتہائی خوش آئند بات ہے انہوں نے رائزنگ اسٹار اسپورٹس مینجمنٹ کی انتظامیہ اور کھلاڑیوں کو بہترین ٹورنامنٹ منعقد کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں مہمان خصوصی نے ونر ٹرافی القمر کرکٹ کلب کراچی کے کپتان کو اور رنراپ ٹرافی سید دربار کرکٹ کلب کراچی کے کپتان کو دی۔ جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی رینجرز کرکٹ کلب کراچی کے کپتان کو ٹرافی اور کیش پرائز دیے۔ٹورنامنٹ میں تمام شرکت کرنے والی ٹیموں کو اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے تعریفی سرٹیفکٹس پیش کئے گئے جبکہ رائزنگ اسٹار اسپورٹس مینجمنٹ کی جانب سے مہمان خصوصی،اسپیشل گیسٹ اور امپائرز کو شیلڈ،اجرک اور پھولوں کے گلدستے پیش کے گئے واضح رہے کہ دو روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں اور آفیشل کو ظہرانہ فائنل تقریب کے اختتام پر خصوصی عشائیہ اور پر تکلف ہائی ٹی کا اہتمام کیا گیا.