پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے 35 افراد جاں بحق اور 80 سے زائد افراد زخمی ہوئے
باجوڑ (ویب ڈیسک) باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے ورکرز کنونشن میں دھماکے کے نتیجے میں 35افراد جاں بحق ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا ورکرز کنونشن کے اندر ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے 35 افراد جاں بحق اور 80 سے زائد افراد زخمی ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں جے یو آئی تحصیل خار کے امیر مولانا ضیاء اللہ جان بھی شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 80 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
باجوڑ کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے کہا ہے کہ زخمیوں کو تیمرگرہ اور پشاور کے ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے اور متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
دھماکے میں نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین سمیع اللہ بھی شدید زخمی ہو گئے۔
پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے تاہم دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے کوئی اطلاع جاری نہیں کی گئی۔
جمعیت علمائے اسلام ایف جے کے پی کے کے ترجمان عبدالجلیل جان نے بتایا کہ دھماکا واکرز کنونشن میں مولانا بلیق کے خطاب کے دوران ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ کنونشن میں ایم این اے مولانا جمال الدین اور سینیٹر عبدالرشید بھی موجود تھے جب کہ دھماکے میں تحصیل خار کے امیر مولانا ضیاء شہید ہوگئے۔
0 تبصرے