میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کا جلوس کے راستے نشترپارک سے حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کا دورہ

ملاقات میں مئیر کراچی نے جلوس کے شرکاء کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی

میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کا جلوس کے راستے نشترپارک سے حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کا دورہ

کراچی۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سید امتیاز علی شاہ کے ہمراہ گزشتہ رات جلوس کے راستے نشترپارک سے حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کا دورہ کرکے انتظامات کا معائنہ کیا اس موقع پر انکے ہمراہ ایڈیشنل آئی جی کراچی جاویدعالم اوڈھوکے علاوہ دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔انہوں نے امام بارگاہوں کے منتظمین سے ملاقات کی اوربہترین انتظامات کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر منتظمین نے صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیامئیر کراچی نے منتظمین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام مقدس مہینہ ہے انہوں نے کہا کہ ماتمی جلوس کے شرکاء کو سہولیات فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ تمام ادارے متحرک ہیں اور مکمل ریلیف فراہم کریں گے اس موقع پرایم ڈی سالڈ ویسٹ نے بتایا کہ متعلقہ افسران امام بارگاہوں اورجلوس کے منتظمین سے مکمل رابطے میں ہیں جلوس کے راستوں اور امام بارگاہ ومساجد کے اطراٖف بالخصوص ٹیمیں کام کر رہی ہیں جلوس کے راستوں پر صفائی، پانی اور چونے کا چھڑکاؤ یقینی بنا یا جا رہا ہے جلوس کے شرکاء کی سہولت کے لئے نزد ریڈیوپاکستان کیمپ بھی لگا دیا گیاہے۔ جبکہ جلوس کے دوران بھی عملہ کچراچننے کا کام انجام دے گا انہوں نے کہا کہ ترجیحی بنیاد پر سارے انتظامات کئے جائیں گے۔علاوہ ازیں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے شکایتی مراکز بھی فعال ہیں ہیلپ لائن نمبر 1128 اور کمپلین ایپ Complaints Karachi) (SSWMBپر موصول ہونے والی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جا رہا ہے، تمام متعلقہ افسران و عملہ امور کی انجام دہی کے لئے دیگر اداروں کے ساتھ مکمل کورآڈینشن میں ہیں۔