جامعہ کے حوالے سے ویڈیوز ہیں، وہاں منشیات، ویڈیو اسکینڈل ہیں، ملازمین اور طلباء کی ویڈیوز آئیں؛ وائس چانسلر
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے نئے وائس چانسلر کا سینیٹ قائمہ کمیٹی میں موقف، ايک نيا پنڈورا بکس کھل گیا۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی تعلیم کا اجلاس چیئرمین عرفان صدیقی کی زیر صدارت ہوا، جس میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا معاملہ زیر غور آیا۔
وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی نے کہا کہ جامعہ کے حوالے سے ویڈیوز ہیں، وہاں منشیات، ویڈیو اسکینڈل ہیں، ملازمین اور طلباء کی ویڈیوز آئیں۔
آئس کیس میں 3 ملازمین ملوث تھے، ان کو گرفتار کیا، وہ جیل میں ہیں، نازیبا حرکت کرنے پر سیکیورٹی والوں کو کہا جاتا تھا ویڈیو بنا کر دیں، یونیورسٹی میں کیمرے ہیں لیکن کنٹرول روم نہیں بنا۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ کئی بچیوں نے یونیورسٹی چھوڑ دی ہوگی، اس معاملے پر نظر رکھیں گے، اس کیس کی نگرانی کریں گے، یہ صرف ایک یونیورسٹی کی کہانی نہیں، اسلام آباد میں یونیورسٹی میں ڈرگز ہیں، ہاسٹل وارڈن کیا کر رہے ہیں، ہراسمنٹ کمیٹی خود ہراساں کر رہی ہو گی، بہت سی دوسری یونیورسٹی میں یہی حال ہوگا۔
0 تبصرے