مسقبل میں خوراک کے بحران کے امکان کو رد نہیں کیا سکتا : تنزیلہ امہ حبیبہ

زراعت کو ماڈرنائیز کرنے سے خوراک اور معاشی بحران سے نمٹا جا سکتا ہے

مسقبل میں خوراک کے بحران کے امکان کو رد نہیں کیا سکتا : تنزیلہ امہ حبیبہ

ٹنڈوجام: وزیر اعلیٰ کی معاون خصوصی برائے انفارمیشن، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی تنزیلہ امہ حبیبہ نے کہا ہے کہ مسقبل میں خوراک کے بحران کے امکان کو رد نہیں کیا سکتا، لہٰذا زراعت واحد ذریعہ ہے جس کو ماڈرنائیز کرنے سے خوراک اور معاشی بحران سے نمٹا جا سکتا ہے، جبکہ زراعت کو آئی ٹی شعبہ سے منسلک کرنے سے ہم جدید زراعت کو فروغ دے سکتے ہیں، یہ باتیں انہوں نے سندھ زرعی یونیورسٹی کے انفارمیشن ٹیکنالوجی سینٹر میں صوبائی انفارمیشن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ (آئی ایس ٹی ڈی) حکومت سندھ کے آئی ٹی انڈسٹری اکیڈمیا برج پروگرام کے تحت تربیت لینے والے طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا سندھ حکومت کے آئی ٹی اور زرعی شعبے میں زراعت میں ٹیکنالوجی کی مداخلت پر مشترکہ کام کر رہے ہیں، جبکہ ہم سندھ زرعی یونیورسٹی میں اس ضمن میں مختلف منصوبوں کے حوالے سے ایک پیج پر ہیں، انہوں نے کہا ہمیں اپنے کسانوں کو اس بات کا باور کرانا پڑے گا کہ اب پیداواردوگنی کرنے اور مستقبل میں خوراک کے تحفظ کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور ماڈرن ایگریکلچر کے سوائے دوسرا کوئی راستہ نہیں، انہوں نے کہا اس پروگرام کے ذیعے اکیڈمیا-انڈسٹری پل کی اہم سرگرمیوں کی نشاندہی کی جارہی ہے، جو طلباء اور سندھ کے باشندوں کو پیشہ ورانہ، تکنیکی تربیت، ہنر کی ترقی، کیریئر کونسلنگ، اور ملازمت کے مقصد کے ساتھ سرمایہ کاری جاری رکھے ہوئے ہیں، سندھ زرعی یونیورسٹی کے وائیس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک میں نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود ہے، اور آئی ٹی اور زراعت کے شعبوں کی مشترکہ منصوبوں میں نوجوانوں کیلئے کریئر کے لاتعداد مواقع ہیں، انہوں نے کہا زرعی یونیورسٹی کے طلبہ ایگری ٹیک کو فروغ دے رہے ہیں، اور اپنے پروجیکٹ میں کئی آئیڈیاز تیار کرچکے ہیں، جوکہ زرعی ترقی، ایگری بزنس، سمارٹ ایگریکلچر، جی آئی ایس، ریموٹ سینسنگ، اور ایگریکلچر مانیٹرنگ کے بھی منسلک ہیں،جبکہ ہم کسانوں کے مسائل، جدید زراعت اور ماڈرن ٹیکنالوجی کو مد نظر رکھتے ہوئے کورس ڈزائین بھی کر رہے ہیں، پرو وائیس چانسلر سب کئمپس عمرکوٹ ڈاکٹر جان محمد مری نے بتایا کہ آئی ٹی اکیڈمیا برج پروگرام میں سب کئمپس عمرکوٹ کے طلبہ نے بھی حصہ لیا اور اس پروگرام کا 100 فیصد کورس مکمل کیا گیا، اس موقع پر ڈئریکٹر یونیورسٹی ایڈوانسمینٹ اینڈ فنانشل اسسٹنس ڈاکٹر محمد اسماعیل کمبھرنے زرعی یونیورسٹی میں مختلف پروگرامز کے حوالے سے شرکاء کو بریفنگ دی، جبکہ تقریب میں ڈئریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی سینٹر ڈاکٹر میر سجاد تالپر، ڈاکٹر طاھر محمود چودھری، سھراب تھہیم اور دیگر موجود تھے۔ بعدازان تنزیلہ امہ حبیبہ نے آئی ٹی سی میں جاری کلاسز کا جائزہ بھی کیا۔