فیصلہ ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد کی سربراہی میں اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس میں ہوا
کراچی؛ مددگار- 15 اور سندھ ایمرجنسی ریسکیوسروس 1122 کراچی کے شہریوں کی خدمت کے لیے متحرک
مددگار- 15 اور سندھ ایمرجنسی ریسکیو سروس 1122 کراچی کے شہریوں کی حفاظت اوران کی بہبودکے لیے مل کرکام کریں گے
فیصلہ ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد کی سربراہی میں اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس میں ہوا
اسٹریٹجک شراکت داری کا مقصد شہر یوں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اور بروقت مدد فراہم کرنا ہے
ابتدائی طور پر 07 پولیس موبائلز اور 07 ایمبولینسز کراچی کے سات اضلاع کے مخصوص اسٹیشنوں پر تعینات ہوں گی
کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے اور شہریوں کو فوری مدد فراہم کرنے کے لیے کوئیک رسپانس ٹیم کے طور پر کام کریں گی
کمیونیکیشن کے نظام کو مزیدمؤثربنانے کے لیے دونوں ادارے ایک دوسرے کے کال سینٹرز پر ہیلپ ڈیسک قائم کریں گے
کال سینٹرز پر ہیلپ ڈیسک 24/7 کام کریں گے
ہیلپ ڈیسک بنانے کا مقصدکسی بھی ہنگامی یا ناخوشگوار صورتحال میں رسپانس ٹائم میں کمی لاتے ہوئے اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ شہریوں کو مصیبت اورضرورت کے وقت فوری مددفراہم کی جاسکے
مشترکہ کاوش کے اگلے مرحلے میں کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے یم سی) اور فائر فائٹنگ ڈپارٹمنٹ کو اس پراجیکٹ میں شامل کرنا ہے، ڈاکٹرمقصوداحمد
اجلاس میں سندھ ایمرجنسی ریسکیو سروس 1122 کے نمائندوں نے سی ای او ریسکیو 1122 بریگیڈیئر (ر) طارق لکھیر کی قیادت میں شرکت کی
کمانڈنٹ ایس ایس یو ڈاکٹر فرخ علی اورمددگار-15 کے سینئر افسران بھی اجلاس میں شریک تھے
0 تبصرے