جسقم نے کارونجھر کی نیلامی کے خلاف 4 اگست کو سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان کرديا

حکمران طاقت اور دولت کے نشے میں سندھ کی تہذیب، تاریخ اور وحدت کے خلاف فیصلے کر رہے ہیں؛ صنعان خان قریشی

جسقم نے کارونجھر کی نیلامی کے خلاف 4 اگست کو سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان کرديا

حیدرآباد: جئے سندھ قومی محاذ نے کارونجھر کی نیلامی کے خلاف 4 اگست کو سندھ بھر میں احتجاجی مظاہروں، بھوک ہڑتالوں اور ریلیوں کا اعلان کردیا ہے۔ جسقم چيئرمين صنعان خان قریشی کا کهنا تها که ہم کارونجھر کے وارث ہیں، نیلامی کسی صورت قبول نہیں، سندھ حکومت عوام کے شدید اعتراض اور احتجاج کے باوجود کارونجہر کی نیلامی پر بضد ہے، ایک طرف نیلامی کا ٹینڈر واپس لیا گیا تو دوسری طرف اخبارات میں دوبارہ وہی اشتہار شائع کیا گیا جو سندھی عوام کے اعتراضات اور احتجاج کے ساتھ مذاق ہے عوام سے درخواست ہے کہ 4 اگست کو کارونجہر کی کے لیے اعلان کردہ احتجاج میں بھرپور شرکت کریں، کارونجہر سندھ کی خوبصورتی اور تاریخی تہذیب ہے جسے بچانا سندھ کی تاریخ اور وجود کو بچانا ہے۔وقت کے حکمران طاقت اور دولت کے نشے میں سندھ کی تہذیب، تاریخ اور وحدت کے خلاف فیصلے کر رہے ہیں۔حکمرانوں کی ہر سازش اور فیصلے کو یکسر مسترد کر دیا جائے گا۔