گھوٹکی-کندھ کوٹ برج کیلئے سندھ حکومت نے 5 ارب روپے دینے کی منظوری دے دی
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس
اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیران، معاون خصوصی، چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری اور متعلقہ حکام شریک
ترجمان کے مطابق اجلاس میں 23 نکاتی ایجنڈا پر غور کے بعد فیصلے ہونگے،
گھوٹکی-کندھ کوٹ برج کیلئے سندھ حکومت نے 5 ارب روپے دینے کی منظوری دے دی
پانچ ارب روپے بینک سے لئے گئے تھے جو واپس کئے جائیں گے، سندھ کابینہ کا فیصلہ
سندھ کابینہ نے کے K-IV کی تعمیر کیلئے خریداری کو سندھ سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ دینے کی منظور دے دی
واپڈا کو کے فور 2024 میں مکمل ہونے پر سندھ حکومت کو 14 ارب روپے سیلز ٹیکس دینے ہونگے،
وزیراعلیٰ نے کراچی کے اہم منصوبہ K-IV کو سندھ سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دے دیا
محکمہ ہیومن رائٹس نے کابینہ میں انسانی حقوق سے متعلق پالیسی پیش کردی
مسودہ پالیسی 19 سرکاری محکموں، 24 سول سوسائٹیز کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے،
پالیسی میں انسانی حقوق کے اہداف اور ترجیحات بتائی گئی ہیں،
پالیسی کے تحت انسانی حقوق کو آئین پاکستان اور اقوام متحدہ کے معاہدے کی روشنی میں بنائے گئے ہیں،
0 تبصرے