اجلاس میں سندھ ٹوورزم ڈولپمینٹ کارپوریشن کی کارکردگی اور اقدامات کے سلسلے میں تفصیلی جائزہ لیا گیا
وزير ثقافت، سياحت و تعليم سندھ سيد سردار علی شاہ کی زیر صدارت سندھ ٹوورزم ڈولپمینٹ کارپوریشن کے بورڈ آف ڈاریکٹرز کا آٹھواں اجلاس
اجلاس میں سیکریٹری ثقافت و سیاحت سندھ عبدالعلیم لاشاری، مینجنگ ڈائریکٹر ایس ٹی ڈی سی فیاض علی شاہ، سیکریٹری جنرل پاکستان ہوٹلز ایسوسی ایشن فوزیہ اظہر اور دیگر بورڈ میمبران نے شرکت کی۔
اجلاس میں سندھ ٹوورزم ڈولپمینٹ کارپوریشن کی کارکردگی اور اقدامات کے سلسلے میں تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
مجموعی طور پر بورڈ اجلاس میں 14 ایجنڈاز پیس کی گئیں۔
سندھ ٹوورزم ڈولپمینٹ کارپوریشن کے بورڈ اجلاس میں آگاہی دی گئی کہ موٹلز اور ہٹس کی بوکنگ کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے آٹومیشن سسٹم کی ضرورت ہے۔
اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ آن لائین رزرویشن کے نظام کو مزید مؤثر بنانے سے ایس ٹی ڈی سی کے آمدنی اور اخراجات کے نظام کی شفافیت کو یقینی بنانے میں بھی مدد ملے گی۔
اس موقع پر اجلاس نے آٹومیشن آف ایس ٹی ڈی سی بزنس پروسس کی منظوری دے دی۔
اجلاس میں ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے ملازمیں کی تنخواہوں کو حکومت کی طرف سے منظور کردہ ویجز 33500 کرنے کی منظوری دی گئی۔
صوبائی وزیر سید سردار شاہ نے بورڈ اجلاس میں کہا کہ سندھ ٹوورزم ڈولپمینٹ کارپوریشن کو جدید مارکیٹنگ اصولوں کے تحت چلایا جاۓ۔
سردار شاہ کا کهنا تها که سندھ میں ٹورزم سائیٹس پر قائم ہوٹل، موٹیل ریسٹ ہاوسز میں سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔
سندھ میں سیاحت کے فروغ کے لئے نوجوان بھتر کام کر سکتے ہیں۔
صوبائی وزیر سردار شاہ نے کہا کہ فوٹوگرافی اور ویڈیوگرافی کے مقابلو کے انعقاد سے ٹوورزم اٹریکشن پیدا کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
اجلاس میں اس بات کی بھی منظوری دی گئی کہ ہوٹل، موٹیل ریسٹ ہاوسز میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے سولر سسٹم لگائیں جائیں۔
بجلی اور جنریٹر نہ ہونے کی صورت میں سیاحوں کی آمد متاثر ہوتی ہے
سولر سسٹم سے نہ صرف سیاحوں کو سہولت مل سکے گی ساتھ ساتھ STDC کے اخراجات میں بھی کمی آۓ گی۔
اجلاس میں STDC کے ملازمیں کی تنخواہوں کے مستقل حل کے لئے اینڈومینٹ فنڈ قائم کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔
سید سردار شاہ نے کہا کہ سندھ میں بہت سی ٹورزم سائیٹس دریافت ہوچکی ہیں STDC کی طرف سے مؤثر تشہیر اور سہولیات کے سلسلے میں سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔
اجلاس میں گورک ہل پر ایڈوینچر ٹوررزم، لب مہران سکھر میں بوٹ آپریشن، المنظر جامشورو پر سیاحتی کے فروغ کے لئے اقدامات کی منظوری دی گئی۔
صوبائی وزیر سید سردار شاہ نے کہا کہ کراچی سے کینجھر شٹل بس سروس شروع کی جاۓ، اس ضمن میں محکمہ ٹراسپورٹ سندھ سے بھی رابطہ کیا جاۓ۔
اجلاس میں اس بات کی بھی منظوری دی گئی کہ آئیندہ سال سندھ ٹورزم ایگزہبیشن منعقد کیا جاۓ گا۔
سندھ ٹورزم ایگزہبیشن ملک بھر کے ٹورزم اداروں، ہوٹل مینجمینٹ، ٹوورسٹ آپریٹرز اور اس شعبے سے وابستہ افراد کو بھی مدعو کیا جاۓ گا۔
0 تبصرے