دنیا شدید ترین گرمی کا سامنا کرنے کیلیے خود کو تیار کرلے، اقوام متحدہ

کینیڈا کے جنگلات میں 500 سے زائد مقامات پر آگ بھڑک اُٹھی ہے

دنیا شدید ترین گرمی کا سامنا کرنے کیلیے خود کو تیار کرلے، اقوام متحدہ

جنیوا: چین اور امریکا میں غیر معمولی گرمی کے بعد اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ دنیا گرمی کی شدت میں اضافے کا سامنا کرنے کی تیاری کرلے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ دنیا کو ابھی گرمی کی شدت میں غیر متوقع اور بڑے اضافے کا سامنا کرنا ہوگا۔ جس کی پیشگی تیاری نہیں کی گئی تو نقصان زیادہ ہونے کا خدشہ ہے۔ اقوام متحدہ نے گرمی کی شدت میں بے پناہ اضافے کی وجہ موسمیاتی تغیرات کو قرار دیتے ہوئے کہ ماحولیات پر مل جل کر اور باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ نے عالمی اداروں سے درختوں کی کٹائی، آبی گذرگاہوں پر عمارات کی تعمیر اور ایسے کسی بھی اقدام کی حوصلہ شکنی کا مطالبہ کیا جس کے ماحولیات پر منفی اثرات پڑتے ہوں۔ خیال رہے کہ اس امریکا میں گرمی کا 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ چکا ہے جب کہ چین میں درجہ حرارت 52 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ اٹلی میں 44 درجہ حرارت ہوگیا۔ موسمیاتی تبدیلیوں کا شاخسانہ ہی ہے کہ کینیڈا کے جنگلات میں 500 سے زائد مقامات پر آگ بھڑک اُٹھی ہے اور یہی صورت حال اسپین، یونان اور سوئٹزرلینڈ کے جنگلات میں بھی ہے۔