جوان کل کے قائد ہیں آپ جو آج کریں گے کل معاشرے میں اس کی عکاسی ہوگی- پریم چند

نوجوان بدعنوانی کے خلاف مطلوبہ نفرت پیدا کرنے میں سب سے زیادہ موثر ثابت ہو سکتے ہیں

جوان کل کے قائد ہیں آپ جو آج کریں گے کل معاشرے میں اس کی عکاسی ہوگی- پریم چند

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نوجوان کل کے قائد ہیں آپ جو آج کریں گے کل معاشرے میں اس کی عکاسی ہوگی اگر ہم سب مل کر کرپشن سے پاک معاشرے کی تعمیر کے لیے آگے آئیں تو ہمارا مضبوط پاکستان کا خواب زیادہ دور نہیں یہ بات مہمان خصوصی پریم چند ڈپٹی کمشنر II میرپورخاص نے اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ ،سماجی تنظیم ینگ سوشل ریفامرز اور ایلیانز انٹرنیشنل کے اشتراک سے صوفیانہ ہوٹل، نزد پریس کلب، میر پور خاص میں مستقبل کے لیڈروں کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر سابق ممبر صوبائی اسمبلی سندھ ڈاکٹر ظفر کمالی پاکستان متحدہ پاکستان میرپور خاص، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما حاجی ساون مری، مصطفی حسین نائب صدرایلیانز انٹرنیشنل، سیاسی و سماجی رہنماو ¿ں اور نوجوان طلبہ طالبات کی 300 سے زائد تعداد موجود تھی پریم چند نے مزید کہا کہ نوجوان وہ ہیں جو بدعنوانی کے خلاف پیغام کو اپنے گھروں، گلیوں، اپنے علاقوں تک پہنچانے اور بدعنوانی کے خلاف مطلوبہ نفرت پیدا کرنے میں سب سے زیادہ موثر ثابت ہو سکتے ہیں قوم اس کے نوجوانوں کی ہے ڈاکٹر ظفر کمالی نے کہا کہ نوجوانوں نے قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں تحریک پاکستان میں نمایاں کردار ادا کیا تھا اور پاکستان میں بہترین ماحول پیدا کرنا ہے تا کہ ایسے بہترین رہنما پیدا کیے جا سکیں جو فعال، سچے، ایماندار، بہادر اور خود احتسابی پر یقین رکھتے ہوں۔انہوں نے کہا کہ والدین کو اپنے بچوں کو سکھانا ہوگا کہ ہمارے معاشرے اور معیشت پر بدعنوانی کے مضر اثرات کے بارے میں آگاہ کرنا ہوگا۔ اور یہ کردار نوجوانوں سے بہتر کوئی نہیں ادا کر سکتاحاجی ساون مری نے کہا کہ ایسے شاندار لیڈرز پیدا کیے جائیں جو فعال، سچے، ایماندار، بہادر اور خود احتسابی پر یقین رکھتے ہوں۔ سمینار کے اختتام پر مہمان خصوصی اسپیشل گیسٹ کو سماجی تنظیم ینگ سوشل ریفامرز اور ایلیانز انٹرنیشل کی جانب سے شیلڈز،اجرک اور پھولوں کی گلدستے پیش کیے گئے جبکہ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیرز ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ کی جانب سے طلبہ طالبات کو سرٹیفیکیٹ پیش کیے گئے اور پر تکلف ظہرانہ کا اہتمام کیا گی۔