سول جج عاصم حفیظ کی ملازمه 14 سالہ ملازمہ رضوانہ کو تشویشناک حالت میں سرگودھا کے اسپتال میں چھوڑ دیا گیا۔
اسلام آباد: اسلام آباد میں جج کے گھر میں 14 سالہ گھریلو ملازمہ کے پراسرار طور پر زخمی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
سول جج عاصم حفیظ کی ملازمه 14 سالہ ملازمہ رضوانہ کو تشویشناک حالت میں سرگودھا کے اسپتال میں چھوڑ دیا گیا۔
ڈی پی او سرگودھا نے بتایا کہ لڑکی کے سر پر 15 چوٹ کے نشان ہیں۔
لڑکی کے والدین نے الزام لگایا ہے کہ جج عاصم کے اہل خانہ نے ہماری بچی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
سول جج عاصم حفیظ نے کہا کہ لڑکی نے اسکارف پہن رکھا تھا، اس لیے سر پر زخموں کا علم نہیں۔
ذرائع کے مطابق لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، بروقت علاج نہ ہونے کے باعث وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ لڑکی کے جسم پر 15 زخموں کے نشان ہیں، جس میں تشدد سے لڑکی کے دونوں بازو جھلس گئے ہیں۔
0 تبصرے