معصوم 8 سالہ بچی لچھمی کو قتل کرنے کے واقعہ کے بعد راجو خانانی اور گردونواح میں خوف و ہراس پھیل گیا
راجو خانانی (رپورٹر) راجو خانانی کے نواحی گاؤں رائچند کولہی میں معصوم 8 سالہ بچی لچھمی کو قتل کرنے کے واقعہ کے بعد راجو خانانی اور گردونواح میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پوسٹ مارٹم کرنے والی ڈاکٹر شہزادی نظامانی نے بتایا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور زیادتی کے بعد لڑکی کو چاقو کے وار کر کے قتل کیا گیا۔
متوفی لڑکی کے والد ویرجی کولہی نے صحافیوں کو بتایا کہ لڑکی ایک دن قبل اپنے بچوں کے ساتھ کھیلنے کے لیے باہر گئی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ دن رات تلاش کے بعد اگلی صبح گھر کے قریب سرپیر قبرستان سے لاش ملی۔
ایس ایس پی بدین شاہنواز چاچڑ، اے ایس پی ماجدہ ہالیپوٹو، ڈی ایس پی بدین ذوالفقار قائم خانی، سی آئی اے انچارج بدین محمد رحیم کھوسو، ٹنڈو باگو، تلہار، ماتلی، ٹنڈو غلام علی، گلاب لغاری جائے وقوعہ پر پہنچے اور دن بھر پوچھ گچھ کی اور شبہ میں کچھ لوگوں کو حراست میں لیا۔
پوسٹ مارٹم کے بعد نعش لواحقین کے حوالے کر دی گئی، لاش گھر پہنچی تو گھر میں کہرام مچ گیا اور لواحقین میں بے ہوشی کا عالم تھا، واقعے کی ایف آئی آر رات گئے راجو خانانی تھانے میں لچھمی کے والد ویرجی کولہی کی شکایت پر نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لی گئی ہے۔
دوسری جانب ایس ایس پی بدین شاہنواز چاچڑ کی ہدایت پر راجو خانانی پولیس نے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے گائوں رائچند کولہی اور قریبی گاؤں سے 20 سے 25 سال کی عمر کے نوجوان لڑکوں کے نمونے لے کر تھانہ راجو خانانی لے آئے ہیں۔
0 تبصرے