کراچی ؛ آبی ماہر ادریس راجپوت نے کہا ہے کہ اس بار سپر فلڈ کا امکان ہے، دریائے سندھ میں 10 لاکھ کیوسک تک پانی آسکتا ہے، پانی کا بہاؤ اب بھی بڑھتا ہوا دیکھ رہا ہوں۔
وقت نیوز کے پروگرام ٹائم لائن میں گفتگو کرتے ہوئے ادریس راجپوت نے کہا کہ گڈو بیراج کی گنجائش 12 لاکھ کیوسک ہے، اب سکھر بیراج سے 12 لاکھ کیوسک پانی نکالنے کی بات کہی گئی ہے، کوٹری بیراج سے 9 لاکھ کیوسک پانی نکل سکتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 2010 کے سیلاب میں چار بینک تھے، اس بار کوشش کرنی چاہیے کہ بینک نہ بنیں اور ڈوبنے سے بچیں۔
0 تبصرے