امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلینکن کا ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے فون پر رابطہ
کراچی (آپر ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلینکن نے اپنے ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے فون پر رابطہ کیا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان کی اقتصادی بحالی اور افغانستان سمیت مشترکہ علاقائی خدشات پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق انٹونی بلینکن نے پاک امریکا تعلقات میں مثبت شراکت داری برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلینکن نے کہا کہ ہم ایک جمہوری اور خوشحال پاکستان چاہتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ شراکت داری جاری رکھیں گے۔
آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے سپورٹ پروگرام کی منظوری کا بھی خیر مقدم کیا گیا۔
امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلینکن نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی عوام دہشت گردی سے شدید متاثر ہوئے ہیں، ہم دہشت گردی کے خاتمے تک پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول سے مثبت بات چیت ہوئی، انہوں نے پاکستان کی معاشی بحالی اور علاقائی صورتحال پر بات کی، امریکا پاکستان کے ساتھ مثبت، جمہوری اور تعمیری تعلقات کی حمایت کرتا ہے۔
0 تبصرے