سندھ فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر حیدرآباد نے ویڈیو وائرل ہونے کی شکایت کا نوٹس
نیوسعیدآباد؛ نیوسعیدآباد میں کیمیکل سے بنی چائے فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ايک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سندھ فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر حیدرآباد سید غلام رسول شاہ نے نیوسعیدآباد ٹول پلازہ پر چلنے والے ہوٹلوں میں زہریلے کیمیکل سے بنی چائے کی فروخت اور کیمیکل سے تیار ہونے والی ویڈیو وائرل ہونے کی شکایت کا نوٹس لے لیا۔
ان کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی آفیسر شرف الدین منگریو، جھانگیر چنا کی قیادت میں ایک ٹیم ہوٹلوں پر پہنچی اور دودھ کے نمونے لے کر جامشورو لیبارٹری میں ٹیسٹ کے لیے اپنے ساتھ لے گئے۔
فوڈ انسپکٹر جھانگیر چنا نے بتایا کہ ڈائریکٹر حیدرآباد فوڈ اتھارٹی سندھ کی جانب سے شکایات موصول ہونے کے بعد ان کی خصوصی ہدایات پر کارروائی کرتے ہوئے ٹول پلازہ پر واقع تمام ہوٹلوں سے دودھ کے نمونے لیے گئے ہیں جنہیں لیبارٹری سے چیک کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اگر دودھ صحت کے لیے مفید ثابت ہوا تو ہوٹل مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے گی اور ان پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
0 تبصرے