ڈالر کی گرتی ہوئی قیمت سے معیشت بہتر ہوگی اور ملک میں استحکام آئےگا: عبدالقادر شیخانی

کاروبار میں ترقی کے مواقعے میسر آئیں گے ملک ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہوگا

ڈالر کی گرتی ہوئی قیمت سے معیشت بہتر ہوگی اور ملک میں استحکام آئےگا: عبدالقادر شیخانی

کراچی(کامرس رپورٹر) اورنگی ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر معروف بزنس مین عبدالقادر شیخانی نے کہا ہے کہ ڈالر کی گرتی ہوئی قیمت سے معیشت بہتر ہوگی اور ملک میں استحکام آئےگا کاروبار میں ترقی کے مواقعے میسر آئیں گے ملک ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہوگا اور معیشت کا پہیہ بھرپور انداز سے چلے گا کیونکہ جب بھی ڈالر بڑھتا ہے تو صرف سریا، سمینٹ، سونا، پٹرول مہنگا نہیں ہوتا ہے بلکہ دهنيہ پودھنے کی گڈی اورآلو ٹماٹر کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے جس کا براہ راست اثر عوام پر پڑھتا ہے عبدالقادر شیخانی نے کہا کہ گزشتہ سالوں سے پاکستانی معیشت کا حال اچھا نہیں ہے جس کی بنیادی وجہ ڈالر ریٹ میں مسلسل اضافہ ہوتے چلے جانا تھا تاہم اب ڈالر کے ریٹ نیچے آرہے ہیں جو کہ خوش آئند امر ہے انہوں نے کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ ملک بہتری کی جانب گامزن ہوگا اور ملک کی عوام خوشحال ہوگی لوگوں کو روزگار کے مواقعے میسر آئیں گے بے روزگاری کا خاتمہ ضروری ہے روزگار ہونے سے جرائم میں بھی کمی واقع ہوگی کیونکہ بے روزگاری کے باعث جرائم کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے حکومتی سطح پر عوام کو ریلف دینے کیلئے موثر اقدامات اور پالیسی مرتب کی جائے