روٹری کے فلاحی منصوبوں کو اجاگر کیا جائے ، حنیف خان

دنیا میں کوئی ایسی آرگنائزیشن نہیں جس کے 40 ہزارسے زائد کلبز ہوں،ڈسٹرکٹ گورنر 3271 روٹری انٹرنیشنل

روٹری کے فلاحی منصوبوں کو اجاگر کیا جائے ، حنیف خان

کراچی()روٹری انٹر نیشنل 3271 کے ڈسٹرکٹ گورنر محمد حنیف خان نے کہا ہے کہ روٹیرین کی ذمہ داری ہے کہ وہ گلی کوچوں تک پیغام پہنچائیں اور پوری دنیا میں روٹری پاکستان کے پلیٹ فارم سے مکمل کیے جانے والے پروجیکٹ کو اجاگرکریں،200 سے زائد ممالک 536 ڈسٹرکٹس اور 15 لاکھ افراد میں ہماری آواز پہنچنا چاہیے،وہ مقامی ہوٹل میں روٹری کلب آف کراچی نیکسز کے صدر ڈاکٹر خالدحسین شیخ کے عہدے سنبھالنے کے سلسلے میں منعقدہ تقر یب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر روٹری کلب کراچی کے صدر خالد حسین شیخ ،جنرل سیکریٹری محمد علی حیدر،سابق صدور ،رضوان آدھیا،خرم انیس،کوثر اسلم ودیگر نے بھی خطاب کیا،تقریب میں مرزا اختیار بیگ ،مرزا اشتیاق بیگ،آصف مکاتی،آفتاب امام ،اکبر نقوی ،اسلم شیخ،سردار ہمایوں،سید تراب شاہ،وسیم وہرہ ،عبدالسلام دادا بھائی،انا حیدر،اسد اللہ لاڑک،راشد ہاشمی،فواد شیخ ودیگر مہمانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر نئے صدر ڈاکٹر خالد شیخ کوSLASH پیش کیا گیا،جبکہ تقریب میں موجود ڈسٹرکٹ گورنر محمد حنیف خان سمیت دیگر کو شیلڈ پیش کی گئی اور بیجز بھی لگائے گئے۔ حنیف خان نے کہا کہ اس کلب سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں،سال 2023-24 میں یہ کلب مثالی کام کرےگا،ہر سال ڈسٹرکٹ گورنر اور دیگر عہدے تبدیل ہوتے ہیں۔یکسز و دیگر کلبز جو پراجیکٹ مکمل کرتے ہیں وہ نظر آنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ روٹری کے مقاصد اسی صورت پورے ہوسکتے ہیں جب لوگوں کو ہم مثبت چیزوں کے بارے میں آگاہی دیں۔انہوں نے کہا کہ ہم حکومتوں کے کام بھی کرتے ہیں اور مشکل میں گرے لوگوں کی بھرپور مدد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں کوئی ایسی آرگنائزیشن نہیں جس کے 40 ہزارسے زائد کلبز ہوں،ہمارا سب سے زیادہ فوکس سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سمارٹ ویلیج ،گھروں کی تعمیر ،امن کا قیام اور خواتین کو با اختیار بنانے پر ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہر روٹیرین فاؤنڈیشن کو 100 ڈالر دے تو یہ ڈونرکلب بن سکتا ہے،ہم اچھے لوگوں کو ممبر شب دینا چاہتے ہیں ،تعدادبڑھانا ہمارا مقصد نہیں۔انہوں نے کہا کہ سابق صدر خرم انیس نے جو منصوبے شروع کئیے ہیں امید کرتا ہوں کہ نئے صدر خالد شیخ انہیں پائے تکمیل تک پہنچائیں گے۔انہوںنے کہا کہ ہم نے سندھ ،بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نیا سیکریٹرٹ قائم کیا ہے جہاں دونوں صوبوں سے آنے والے روٹیرین اجلاس ،سیمینار منعقد کرسکتے ہیں۔ جنرل سیکریٹری محمد علی حیدر نے کہا کہ ہم نے موجودہ سال 4 کام شروع کئیے ہیں جیل میں اسکول لیا ہے جسے جلد شروع کریں گے۔گورنمنٹ اسکولوں کے ٹیچرزکو ٹریننگ دی جائے گی،کراچی میں سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ساتھ دستخط ہونے والے ایم او یو کے تحت سینٹرل جیل میں اسکول گود لیا ہے جس میں بچوں کو مفت تعلیم فراہم کی جائے گی۔سرکاری اسکولوں میں اسکول ٹیچرز کی ٹریننگ کا مرحلہ وار سلسلہ شروع کیا جائے گا۔نوری مسجد مدرسہ کلفٹن میں واقع درسگاہ میںالمینٹری اسکول میں بچوں کی تدریس کاسلسلہ جلد شروع کیا جائے گااور ہر ماہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائےگا۔انہوں نے کہا کہ نیکسز کلب نے بہت مختصر عرصے میں مقام بنایا ہے،ہماری توجہ عوام کی بھلائی کے منصوبوں پر مرکوز رہی ہے،سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور دیگر ایریاز میںمیڈیکل کیمپس لگائے گئے،پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت وکیشنل اورٹیچر ٹریننگ پروگرام شروع کرایا۔اس کے علاوہ ہم نے اچھی شہرت رکھنے والے افراد کو ممبر شپ سے نواز ا ہے۔ صدر خالد شیخ نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی خدمت کی جائے،ہماری کوشش ہے کہ پبلک میں اچھا مقام ظاہرکیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ماں اور بچوں کی صحت کے لئیے میڈیکل کیمپ قائم کرناترجیحات میں شامل ہے،ڈسٹرکٹ گورنر حنیف خان کی ہدایت کی روشنی میں نئی ٹیم بناکر نہ صرف جاری منصوبوں کو مکمل کریں گے ،بلکہ نئے منصوبے بھی شروع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نیکسز بہت اہم کلب ہے اس کلب کو متعدد ایوارڈ ملے ہیں۔گراس روٹ تک کام کرنا ہمارا مشن ہے۔سابقہ صدور اور سیکریٹریز نے اچھے کام کر کے کلب کا امیج بہتر کیا ہے۔جو بھی اچھے کا م ہو ں گے ان کی تعریف کی جائے گی۔ رضوان آدھیا نے کہا کہ نیکسز کو جومختصر عرصے میں کامیابی ملی ہے ایسا بہت کم ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندو کمیونٹی کے لئیے ٹنڈو الہیار میں 200 گھروں پر مشتمل سمارٹ ولیج قائم کیا ہے۔ہمارا ٹارگٹ 30 سمارٹ ولیجز بنانا ہے ہم سیلابی ویلفئیر سمیت دیگر اداروں سے ملکر منصوبے مکمل کر نے کے خواہشمند ہیں،خرم انیس نے کہا کہ آج کا یہ بہت اہم ایوانٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ روٹری انٹرنیشنل کی ہدایت کے مطابق صحت ،تعلیم،روزگار ،تعمیرات اور دیگر شعبوں میں جوکام شروع ہوا ہے۔توقع کرتا ہوں کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا،پائپ لائن میں موجود پراجیکٹ مکمل کر کے ثابت کیا جاسکتا ہے کہ روٹری کی پہچان خدمت کے کام ہیں۔