روٹری ڈسٹرکٹ 3271 اسٹالیشن کی تقریب ہوٹل ریجنٹ پلازہ میں منعقد

تقریب میں سندھ بلوچستان کے 175 کلب سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی گورنر نے شرکت کی

روٹری ڈسٹرکٹ 3271 اسٹالیشن کی تقریب ہوٹل ریجنٹ پلازہ میں منعقد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) روٹری ڈسٹرکٹ 3271 اسٹالیشن کی تقریب ہوٹل ریجنٹ پلازہ میں منعقد ہوئی،تقریب میں سندھ بلوچستان کے 175 کلب سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی گورنر ،اسسٹنٹ گورنر کلب کے صدور، سیکریٹریز اور ڈسٹرکٹ ٹیم کے سینکڑوں ممبران نے شرکت کی،اس موقع پر ڈائریکٹر روٹری انٹر نیشنل محمد فیض قدوائی سمیت روٹری فاو ¿نڈیشن کے ٹرسٹی عزیز میمن،گورنر محمد حنیف خان ودیگر کوسلیش SLASH پیش کی گئی ،تقریب میں میوزیکل اور قوالی کا پروگرام بھی منعقد ہوا،جبکہ مادر ملت فاظمہ جناح کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئیے ایک منٹ کی خاموشی ا ختیار کی گئی،تمام عہدیداران کی مدت ایک سال ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر روٹری انٹرنیشنل محمد فیض قدوائی نے کہا کہ میں نئے عہدیداران کو خوش آمدید کہتا ہوں،آ ج انتہائی خوشی کا دن ہے ،سابق ڈسٹرکٹ گورنر نے اچھے کام کئے ہیں اور نئے گورنر بھی یہ سلسلہ جاری رکھیں گے ،ہمیں اپنی توانائی مثبت کاموں کے لئیے صرف کرنا چاہیے،آپس کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ،کوشش کی جائے کہ نوجوانوں کو آگے لایا جائے ،نئے لوگوں کو شامل کرنے سے اچھا پیغام جائے گا،یہ بہتر نہیں ہے کہ طویل عرصے تک عہدے اپنے پاس رکھے جائیں ،انہوں نے کہا کہ موجودہ مقابلے کے دورمیںذمہ داری بڑھ گئی ہے،فیض قدوائی نے کہا کہ ہمیں اب تک 25 فیصد کامیابی ملی ہے،75 فیصد کام ابھی جاری ہے،انہوں نے کہا کہ نئے ڈائریکٹر روٹری انٹر نیشنل کے لئیے (6 )لوگوں کا انتخاب کیا ہے ان میں سے کوئی بھی ڈائریکٹر کا منصب سنبھال سکتا ہے،جب میں 4 سال کی مدت کے لئیے ڈائریکٹر منتخب ہوا تو بنگلادیش سمیت دیگر ملکوں سے مقابلہ تھا،لیکن اللہ تعالیٰ نے مجھے کامیابی عطا کی،اگر سنجیحدگی سے کوشش کی جائے تو روٹری کا صدر بھی پاکستانی ہوسکتا ہے،انہوں نے کہا کہ ہم نے بیرون ملک اسلام کے بارے میں پائے جانے والے منفی پروپیگنڈے کا خاتمہ کیا اور مذہب اسلام کے بارے میں درست آگاہی فراہم کی،انہں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ایک قوم اور ایک ویژن والے بن جائیں 1947 سے اب تک ہم یہ کام نہیں کرسکے،ہمیں آئی ایم ایف کے قرضے کی ضرورت نہ پڑے،اگر ہم ملک میں موجود وسائل کو بہتر طریقے سے برقت استعمال کرے،انہوں نے کہا کہ روٹری کا سب سے اہم کام سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ ویلجز ہاو ¿س قائم کرنا ہے،50 ویلجز میں ہر ایک ویلیج میں 400 گھروں کی تعمیر کی جانی ہے،اس کے علاوہ ملک کو پولیو فری کرنا بھی پروگرام کا حصہ ہے،روٹری تعلیم روزگار اور غربت کے خاتمے کے لئیے بھی پرعزم ہیں،روٹری فاو ¿نڈیشن کے ٹرسٹی عزیز میمن نے کہا کہ نے گورنر محمد حنیف خان سے بہت توقعات وابستہ ہیں،حنیف خان روٹری کا عوام میں امیج بہت بہتر بنائیں گے،انہوں نے کہا کہ روٹیرین پاکستان ٹرسٹ میں کم از کم 10 ڈالر یا اس کے مساوی پاکستانی کرنسی جمع کرائیں تو ہم اپنے زرائع سے بہت کچھ کرسکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ روٹری میں کارپوریٹ سیکرٹریٹ کے لوگوں کو شامل کیا جائے،کلب کے ممبران کی تعداد ہر کلب 50 تک ہونی چاہیے،12 یا 15 ممبران کی تعداد بہت کم ہوتی ہے،عزیز میمن نے کہا کہ ملک سے پولیو کا تقریبا خاتمہ ہوچکا ہے،اس مر ض کے خاتمے کے لئیے حکومتی اداروں ،پولیس رینجرز اور فوج نے بہت کام کیا ہے،اسی لئیے ہم پولیو کے خلاف مہم میں کامیاب ہوئے ہیں،انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ آئندہ کنونشن یورپ یا امریکا کے بجائے سنگاپور میں منعقد ہو،اس سلسلے میں روٹری انٹرنیشنل 3271 اور 3272 سے 2000 روٹیرین کو کنونشن میں شرکت کے لئیے سنگاپور لے جایا جاسکتا ہے،شرکاءکے لئیے ویزے اور دیگر سہولت ہم فراہم کریں گے،نئے گورنر محمد حنیف خان نے کہا کہ روٹری کا عوام میں مقام بہتر کرنا ممبران کی تعداد میں اضافہ اور زیادہ سے زیادہ پروجیکٹ مکمل کرنا ترجیحات میں شامل ہے،اپنی کامیابی پر اللہ تعالیٰ اپنی فیملی ،ڈائریکٹر فیض قدوائی ،ٹرسٹی عزیز میمن ،اقبال قریشی سمیت سب کا شکر گزار ہوں،آج سے نئے کام کی شروعات کردی ہے،سندھ اور بلوچستان سے اتنی تعداد میں روٹیرین کی تقریب میں شرکت اعتماد کا مظہر ہے کوشش ہوگی کہ روٹری 3271 کو دنیا کی بہترین ڈسٹرکٹ کی فہرست میں شامل کیا جائے،محمد حنیف خان نے کہا کہ دیگر کاموں کے علاوہ اس وقت سے بات کی ضرورت ہے کہ مینٹل ہیلتھ پر خصوصی توجہ دی جائے،یہ ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے،انہوں نے کہا کہ ہم اپنی ایک سالہ مدت میں ریکارڈ کام کرائیں گے،انہوں نے کہا کہ میرے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ صدر روٹری انٹرنیشنل نے جب دنیا کے 5 صدور کو ملاقات کے لئیے مدعو کیا تو اس میں میری بھی شرکت تھی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ٹرینر (ر)ایڈمرل تنویر احمد نے کہا کہ لمبے سفر کے بعد آج کا دن آیا ہے،سہولت کار کی حیثیت سے میں بھرپور تعاون کروں گا،آپس میں اختلافات معمول کی بات ہے،اختلافات کو مل بیٹھ کر حل کیا جاسکتا ہے،ایک گھر میں مختلف سوچ کے لوگ رہتے ہیں ،لیکن گھر کو کوئی نقصان نہیں پہنچاتا،محمد علی حیدر نے کہا کہ آج کی تقریب میں سندھ اور بلوچستان سے 85 فیصد روٹیرین نے شرکت کی،اتنی زیادہ تعداد میں لوگوں کی موجودگی سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ لوگوں کا پیغام تیزی سے پھیل رہا ہے،انہوں نے کہا کہ اسٹالیشن در اصل کمانڈ کی تبدیلی ہے،محمد حنیف خان سب کو ساتھ لیکر چلیں گے،انہوں نے کہا کہ پراجیکٹ ایسا ہونا چاہئے کہ ہیڈ آفس اسے فوری طور پر منظور کرتے ہوئے فنڈز جاری کریں،محمد حنیف خان نئے عزم اور ولولے کے ساتھ کام کا آغاز کررہے ہیںاللہ تعالیٰ انہیں کامیابی عطا فرمائیں،سابق گورنر تہذیب الحسن کاظمی نے کہا کہ نئے گوررنر اور ان کی ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون کروں گا،فوری طور پر کام شروع ہونا چاہیے،سال کے 365 دن میں سے 8 روز گزر چکے ہیں،ہم سب نے ملکر روٹری کو اور بہتر مقام دلانا ہے ،کامیابی پر حنیف خان اور ان کے اہلخانہ اور دوستوں کو مبارک باد دیتا ہوں ،سابق صدر رضوان آدھیانے کہا کہ روٹری کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی پروگرام میں اتنے سارے لوگوں نے شرکت کی ہے،روٹری جس طرح کام کررہا ہے اس کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں ،ہمیں خلوص اور مح