دونوں ممالک کے درمیان عرصے سے گہرے تجارت اور سفارتی تعلقات قائم ہیں مسعودخان
کراچی (اسٹاف رپورٹر) امریکہ پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم جارجیا چیپٹر کے صدراورہاﺅس آف ریپریذینٹیف کے پہلے مسلم رکن فاروق مغل کی دعوت پر امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعودخان نے جارجیا اسٹیٹ کیپیٹل کا دورہ کیا جبکہ اس موقع پر ان کے اعزاز میں ایم پاک کی جانب سے عشائیہ بھی دیا گیا جس میں جارجیا کی کاروباری اور سماجی برادریوں کے اراکین، جارجیا کے 17 ریاستی نمائندوں اور ریاستی سینیٹرز نے اس تقریب میں شرکت کی اس موقع پر امریکہ پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم جارجیا چیپٹر کے صدراور ریاستی نمائندے فاروق مغل نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان تجارج کو فروغ دینے کےلئے کوشاں ہیں انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک توانائی، تجارت، سرمایہ کاری، صحت اور موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے علاوہ دیگر اہم امور پر ملکر کام کر رہے ہیں ایک ساتھ کام کر رہے ہیں جبکہ امریکہ پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے سب سے بڑے ذرائع میں سے ایک ہے اور پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے فاروق مغل نے کہاکہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس سے دونوں ممالک کی معیشت تیزی سے مستحکم ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے وسیع مواقع موجود ہیں جس کےلئے کاروباری شخصیات کو معلومات فراہم کرنا ضروری ہے تا کہ امریکہ اور پاکستان کی تجارتی شراکت داری کو مزید فروغ حاصل ہو سکے اس موقع پر امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعودخان نے امریکہ پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم اورﺅس آف ریپریذینٹیف کے پہلے مسلم رکن فاروق مغل کی پاکستان اور امریکہ کے درمیان کاروباری سرگرمیوں کو فروغ اور صوبہ سندھ اور جارجیا اسٹیٹ کو جڑواں ریاستیں قرار دینے کی قرار داد پیش کرنے کی کوششوں کو سرہاتے ہوئے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان عرصے سے گہرے تجارت اور سفارتی تعلقات قائم ہیںجبکہ وقت کے ساتھ ساتھ اس میں مزید اضافہ ہو رہا ہے جبکہ ٹوان سسٹر اسٹیٹ کے ذریعے دونوں ممالک کی کاروباری شخصیات کو مزید کاروباری مواقع میسر آسکیں گے جبکہ صوبہ سندھ اورجارجیا کے درمیان نئے کاروباری دور کا آغاز بھی جلد ہو سکے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکہ کو 4ہزار سے زائد ڈیوٹی فری اشیاءایکسپورٹ کرنے پر بھی غور کر رہا ہے جس سے پاکستان کے ذرمبادلہ میں اضافہ ہوگا مسعود خان نے پاکستان دنیا بھر میں اعلیٰ میعار کے ہلال برانڈز متعارف کروانے میں بھی پیش پیش ہے جس کی وجہ سے پاکستانی ہلال برانڈ ز کو تیزی سے مقبولیت حاصل ہو رہی ہے اور فوڈ انڈسٹری کو بھی فائدہ پہنچ رہا ہے انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی دونوں ممالک کی کاروباری شخصیات باہمی تعاون سے معیشت کی ترقی اور خوشحالی کےلئے اپنا بھر پور کردار ادا کر تی رہیں گی جس کے لئے امریکہ اور پاکستان کے اعلیٰ تجارتی وفود کے تبادلے بھی کروائے جائیں گے دورے کے موقع پر امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعودخان نے ٹوئن سسٹر اسٹیٹس سندھ اور جارجیا کی قرارداد 447 کے فوری عملی نفاذ میں اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی.
0 تبصرے