جنرل اسپتال کے ڈاکٹروں نے بیہوش کیے بغیر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تسمیہ کے دائیں پھیپھڑے سے پن نکال لی
لاہور کے جنرل اسپتال میں ڈاکٹروں نے آزاد کشمیر کی جواں سال مریضہ کے پھیپھڑے سے سوئی نکال کر اس کی جان بچا لی۔
جنرل اسپتال لاہور کے پلمونولوجسٹ ڈاکٹر عرفان ملک نے جیونیوز کو بتایا کہ 22 سالہ تسمیہ فاطمہ سانس میں تکلیف اورسینے اور پھیپھڑے میں درد کے باعث اسپتال آئی۔
ان کا کہنا تھاکہ ایکسرے سے معلوم ہوا کہ حجاب والی پن اس کے پھیپھڑے میں موجود ہے۔
تسمیہ نے بتایاکہ 3 دن پہلے حجاب لگا رہی تھی کہ منہ میں دبائی گئی پن غلطی سے پیٹ میں چلی گئی۔
جنرل اسپتال کے ڈاکٹروں نے بیہوش کیے بغیر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تسمیہ کے دائیں پھیپھڑے سے پن نکال لی اور اب تسمیہ کی صحت تسلی بخش ہے۔
0 تبصرے