خدیجہ شاہ سابق آرمی چیف جنرل آصف نواز جنجوعہ کی نواسی اور سابق مشیر خزانہ سلمان شاہ کی صاحبزادی ہیں۔
لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں کور کمانڈر ہاؤس لاہور پر حملے میں مطلوب پاکستان تحریک انصاف کی سپورٹر و معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ سے امریکی قونصلیٹ کے نمائندے نے ملاقات کی ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق خدیجہ شاہ سے امریکی قونصلیٹ کے نمائندے کی ملاقات تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران خدیجہ شاہ کی رہائی سے متعلق قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیاگیا۔
جیل ذرائع نے بتایا کہ خدیجہ شاہ دوہری شہریت کی حامل ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی محکمہ خارجہ نے کہا تھاکہ خدیجہ شاہ کو قونصلر رسائی کیلئے پاکستانی حکام سے کہا ہے۔
واضح رہے کہ جناح ہاؤس لاہور میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے کیس میں خدیجہ شاہ کو گرفتار کیا گیا تھا اور ان دنوں کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔
خدیجہ شاہ سابق آرمی چیف جنرل آصف نواز جنجوعہ کی نواسی اور سابق مشیر خزانہ سلمان شاہ کی صاحبزادی ہیں۔
0 تبصرے