کراچی کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹوں تک جا پہنچا

کے الیکٹرک کی جانب سے مینٹیننس اور ٹیکنیکل فالٹس کے نام پربھی گھنٹوں بجلی کی بندش کی جارہی ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹوں تک جا پہنچا

کراچی کے مختلف علاقوں میں طویل اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 4 سے14گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے اور لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی 4سے 6 گھنٹوں کی بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ کراچی کے علاقے لیاری، اولڈ سٹی ایریا، کیماڑی، ابوالحسن، کورنگی، اورنگی، لانڈھی، سہراب گوٹھ اور سرجانی ٹاؤن میں لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ نیوکراچی، نارتھ کراچی، گارڈن، لیاقت آباد، قائدآباد، ایف بی ایریا، محمود آباد اور ملیر سمیت مختلف علاقوں میں طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے شہری شدید گرمی میں پریشانی کا شکار ہیں۔ کے الیکٹرک کی جانب سے مینٹیننس اور ٹیکنیکل فالٹس کے نام پربھی گھنٹوں بجلی کی بندش کی جارہی ہے۔