یہ دعویٰ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایک رپورٹ میں کیا
ٹائی ٹینک کے ملبے کی جانب سے سفر کے دوران تباہ ہونے والی سیاحتی آبدوز ٹائٹن پر سوار مسافروں نے ممکنہ طور پر اپنی زندگی کے آخری گھنٹے مکمل تاریکی میں موسیقی سنتے اور سمندر میں جگمگانے والے جانداروں کو دیکھتے ہوئے گزارے, یہ دعویٰ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایک رپورٹ میں کیا, اوشین گیٹ Expeditions کی تیار کردہ یہ آبدوز 18 جون کو بحر اوقیانوس میں ٹائی ٹینک کی جانب جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی تھی۔
اس کے نتیجے میں ٹائٹن آبدوز میں سوار کمپنی کے چیف ایگزیکٹو (سی ای او) اسٹاکٹن رش، دو پاکستانی شہری شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان داؤد سمیت ہیمش ہارڈنگ اور پال ہنری نارجیولیٹ سب جان کی بازی ہار گئے تھے۔
0 تبصرے