ہمارااولین مشن منشیات کو مٹانا اور انسانیت کو بچاناہے، ملک عبدالناصر خلجی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سینئر صوبائی وزیرسوشل ویلفیئرڈپارٹمنٹ ساجد جوکھیونے کہاہے کہ منشیات کا ناسور اپنی جڑی گہری کررہاہے، جس سے بچاؤ کے لئے ہر ایک کو اپناکرداراداکرناہوگا، خاص طورپر والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظررکھیں اوربچوں کے دوستوں کی بیٹھک اور سوشل میڈیا ایکٹیوٹی کوچیک کرتے رہیں۔ حکومت اپنی ذمہ داریوں کو نبھارہی ہے اور انسدادمنشیات کے حوالے سے مسلسل کام جاری ہے،کراچی میں میمن گوٹھ اور منگھوپیر کے بعد نیوکراچی میں بھی اینٹی نارکوٹکس ری ہیبلیٹیشن سینٹرزکا قیام عمل میں لایاجارہاہے، منشیات کے خلاف جنگ ہر حال میں جاری رکھیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم انسداد منشیات کے موقع پر سوشل ویلفیئر آڈیٹوریم گلشن اقبال میں ایس وائے ایم ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام منعقدہ آگاہی سیمیناروریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر میزبان وسربراہ ایس وائے ایم ویلفیئر فاؤنڈیشن ملک عبدالناصر خلجی ایڈوکیٹ،صدر سیدہ ماہ نورفاطمہ، سیکریٹری ایکسائز اینڈ نارکوٹکس عاطف الرحمان، سیکریٹری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ریاض سومرو،مشیر وزیراعلیٰ سندھ تیمورسیال، ایس ایس پی ریلوے شوکت کھٹیان، ایس ایس پی ٹریفک سینٹرل غلام محمدسیال، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سعیدہ فاطمہ، ایم ڈی پاپولر گروپ وسابقہ چیئرمین کاٹی شہبازعلی ملک، نائب صدر سندھ بار ایسوسی ایشن ڈاکٹر خالد حیات، ایڈیشنل جوائنٹ سیکریٹری سندھ بارمیمونہ ایڈوکیٹ، ممبر مینجنگ کمیٹی دعالطیف، ریحانہ اسلام ایڈوکیٹ، عائشہ علی رضوی، سلیم چانڈیو،نسیم شیخ،جے یوپی رہنماشکیل قاسمی، ق لیگ کے عادل زئی ایڈوکیٹ،سابقہ سیکریٹری سندھ نسیم بخاری،تاجر رہنماملک حاجی عمردین، مشتاق نربان،حنیف ساگر،شیخ مفتی سیدمقصود حسین شاہ، ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں ایس وائے ایم ویلفیئر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے منشیات کے پھیلاؤکے خلاف مہم کو وقت کی اہم ضرورت قراردیا۔ مقررین نے کہاکہ منشیات کے خلاف جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ کراچی کے گلی کوچے منشیات کی لت میں مبتلا نوجوان معاشرے کے لئے سوالیہ نشان ہیں، کیونکہ بچے سب کے سانجھے ہوتے ہیں،ہمیں اجتماعی سوچ اپناتے ہوئے معاشرے کو منشیات سے بچاناہے۔
0 تبصرے