مقامی افراد کے مطابق سمندر میں طغیانی،تیز ہوا چلنے اوربارش سے نقصانات ہوئے ہیں۔
سمندری طوفان بپرجوائے کاخطرہ ٹل جانے کے بعد کیٹی بندرمیں زندگی معمول پر آنا شروع ہوگئی۔
کیٹی بندر سے نقل مکانی کرنے والے ماہی گیروں اور مقامی افرادکی واپسی شروع ہوگئی جب کہ مقامی افراد کا کہنا ہےکہ بارش کے بعد راستے دلدلی ہوجانے سے آمدروفت میں مشکلات ہیں۔
کیٹی بندرکے دیہاتی علاقوں میں مکین اپنے گھروں اوردکانوں پرپہنچنا شروع ہوگئے۔
مقامی افراد کے مطابق سمندر میں طغیانی،تیز ہوا چلنے اوربارش سے نقصانات ہوئے ہیں۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق بپر جوائے نے بھارتی گجرات کے ساحلی علاقے جاکھاو پورٹ اور اطراف میں لینڈفال مکمل کرلیا ہے، اب شام میں طوفان کی شدت کم ہو کریہ ڈپریشن میں تبدیل ہوجائے گا۔
0 تبصرے