واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی اب تک برقرار ہے۔
امریکی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی فوج نے ایران کی جانب سے کیے گئے حملوں کے جواب میں دفاعی کارروائیاں کیں اور ایرانی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی حملے کامیاب رہے، جن میں ایران کے میزائل مراکز، کمانڈ سینٹرز اور دیگر فوجی ٹھکانوں کو نقصان پہنچا۔
ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر تہران جلد امن معاہدے پر دستخط کر دے تو مستقبل میں مزید تشدد اور کشیدگی سے بچا جا سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکہ خطے میں استحکام چاہتا ہے، لیکن امریکی فوج اور مفادات پر حملے ہرگز برداشت نہیں کیے جائیں گے۔
0 تبصرے