واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی تعریف کی ہے۔
امریکی صدر نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قیادت کے کہنے پر "پروجیکٹ فریڈم" کو روک دیا گیا۔
امریکی صدر اس سے قبل بھی کئی مواقع پر ایران جنگ کے معاملے پر پاکستان کی قیادت کو سراہتے رہے ہیں، اور انہوں نے پاکستان کی اپیل پر جنگ بندی میں توسیع کی اور ایران پر حملے ملتوی کیے تھے۔
0 تبصرے