تهران (ویب ڈیسک) ایرانی صدر Masoud Pezeshkian کا کہنا ہے کہ انہوں نے سپریم لیڈر Mojtaba Khamenei سے ملاقات کی ہے۔
یہ ملاقات کب ہوئی، اس حوالے سے ایرانی صدر نے کوئی تفصیلات نہیں بتائیں تاہم انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات ”ڈھائی گھنٹے“ تک جاری رہی۔
تہران کی وزارتِ صنعت کی ایک تقریب میں ایرانی صدر نے کہا کہ ”ملاقات میں جو چیز میرے لیے نمایاں رہی، وہ سپریم لیڈر کا ٹکراؤ والا انداز، نظریہ اور ان کا عاجزانہ اور مخلصانہ رویہ تھا۔“
واضح رہے کہ امریکی اور اسرائیلی بمباری میں Ali Khamenei کی شہادت کے ایک ہفتے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو ملک کا نیا رہبرِ اعلیٰ مقرر کیا گیا تھا۔
اس کے بعد مجتبیٰ خامنہ ای کا کوئی آڈیو یا ویڈیو پیغام جاری نہیں کیا گیا اور ایرانی میڈیا صرف ان کے تحریری پیغامات شائع کر رہا ہے، جبکہ بعض اطلاعات ہیں کہ وہ اپنی رہائش گاہ پر حملے کے دوران زخمی ہو گئے تھے اور اس وقت کسی محفوظ مقام پر موجود ہیں۔
0 تبصرے