نیویارک (ویب ڈیسک) ایران نے امریکی جانب سے ایرانی طیاروں پر قبضے کے خلاف اقوامِ متحدہ میں احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے قبضے کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کو لکھے گئے خط میں ایرانی سفیر امیر سعید ایروانی نے امریکی ناکہ بندی کو سمندری ڈکیتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی رویہ عالمی تجارت میں مداخلت اور ملکیت پر غیر قانونی قبضہ ہے، ایران کو امریکی اقدامات کا جواب دینے کا حق حاصل ہے۔
دوسری جانب ایرانی فوج کے ترجمان محمد اکرم نیا کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ جنگ بندی کے باوجود وہ جنگ کو ختم نہیں سمجھتے، ایرانی افواج تیاری اور اہداف کی فہرستیں اپڈیٹ کر رہی ہیں۔
0 تبصرے