صدر آصف علی زرداری 5 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

صدر آصف علی زرداری 5 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

بیجنگ (ویب ڈیسک) صدرِ پاکستان آصف علی زرداری 5 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کا اعلیٰ سطحی وفد بھی ہمراہ ہے۔ چینی حکام کی جانب سے بیجنگ ایئرپورٹ پر صدر آصف علی زرداری کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ دورے کے دوران صدر زرداری چینی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق صدر زرداری کی چینی صدر اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں، جن میں سی پیک منصوبوں، تجارت، سرمایہ کاری اور باہمی شراکت داری کو مزید فروغ دینے پر گفتگو ہوگی۔ دورے کے دوران مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جانے کا بھی امکان ہے، جن سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔