ڈائریکٹرعمر الطاف
ہمارے ایجوکیشن کی تاریخ میں اس خاص سنگ میل کو یاد کرتے ہوئے
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا اور قومی ترانہ بھی پش کیا گیا اور ڈائریکٹر سلمان مصطفیٰ بصیر اور عمر الطاف نے بھی خطاب کیا اور الفا ایجوکیشن نیٹ ورک کے چھ سالہ کارکردگی کو اجاکر کیا۔ ہمارے ایجوکیشن کی تاریخ میں اس خاص سنگ میل کو یاد کرتے ہوئے، الفا ایجوکیشن نیٹ ورک کے عملہ اور سابق طلباء نے ایک ساتھ مل کر مہم جوئی کے جذبے کو اپنایا! انہوں نے ہمارے شہر میں ورزش، فطرت کے ساتھ تعلق اور برادری کے احساس کی حوصلہ افزائی کرکے ادارے کے 6 سال پورے ہونے پر جشن بھی منایا۔ الفا ایجوکیشن نیٹ ورک کے ڈائریکٹرز سرکاشان اقبال، سلمان بصیر، عمر الطاف، شہروز اقبال، زرک مشتاق اور سر نوید نے الفا کالج کی پرنسپل مس صائمہ رضا، مس ہیلہ، مس سمبل جہاں، مس نوشین، مس فلک شیخانی، مس فرحانہ، دی نیکسٹ اسکول کے ہیڈ اف بزنس حمزہ زکریا، مس عائشہ بصیر, ماجد رسول، دی نیکسٹ اسکول کے اسپورٹس کوارڈینیٹر کاشف احمد فاروقی و دیگر نے اس شاندار ایونٹ کے موقع پر سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔ الفا ایجوکیشن نیٹ ورک کے تمام کیمپس الفا کالج، الفا ہائی اسکول، الفا کور کلفٹن، الفا گرلز اسکول، الفا کور (PECHS), اسٹر اسکول، اسٹر کور اور دیگر تمام کیمپس کی پرنسپلز، ہیڈ کوارڈینیٹرز، ٹیچرز، نوں ٹیچنگ اسٹاف نے اس پرمسرت تقریب میں شرکت کی اور ایونٹ کے تمام پرنسپلز اور ہیڈ کوارڈینیٹر کو شیلڈز پیش کی گئی اور اختتام پر شاندار ڈنر کا اہتمام بھی کیا گیا۔
0 تبصرے