وفاقی اور سندھ حکومت کا 9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان

وفاقی اور سندھ حکومت کا 9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم Shehbaz Sharif نے 9 اور 10 محرم الحرام کو سرکاری تعطیلات کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد Cabinet Division Pakistan نے عام تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 9 اور 10 محرم الحرام کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی، جبکہ یومِ عاشور کے موقع پر ماتمی جلوس اور مجالس کا انعقاد کیا جائے گا۔ تعطیلات کے دوران تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ دوسری جانب Government of Sindh نے بھی 9 اور 10 محرم الحرام کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 25 اور 26 جون کو عام تعطیل ہوگی۔ یاد رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں نبی کریم ﷺ کے نواسے Imam Hussain اور اہلِ بیت کی اسلام کے لیے دی گئی عظیم قربانیوں کی یاد میں یومِ عاشور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے ملک بھر میں غیر معمولی انتظامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔