اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر ثالث کے طور پر دستخط کر دیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر ثالث کی حیثیت سے دستخط کیے ہیں۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دستخط بھی موجود ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانس میں صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ عشائیے کے دوران امریکا-ایران مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تھے۔
دوسری جانب ایرانی سرکاری میڈیا کی جانب سے صدر مسعود پزشکیان کی تصاویر جاری کی گئی ہیں، جن میں وہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
0 تبصرے