صدر مملکت نے جسٹس فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دے دی
اسلام آباد : صدر مملکت عارف علوی نے سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دے دی۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال آئین کے آرٹیکل 179 کے تحت 16 ستمبر 2023 کو ریٹائر ہوں گے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ تعیناتی کا اطلاق17 ستمبر 2023 سے جسٹس عمرعطا بندیال کی ریٹائرمنٹ سے ہوگا۔
صدر مملکت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے17 ستمبر 2023 کو عہدے کا حلف لیں گے۔
صدرمملکت نے 2 ماہ پہلے ہی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے چیف جسٹس بننےکی منظوری دی ہے، قاضی فائز عیسیٰ پاکستان کے 29 ویں چیف جسٹس ہوں گے۔
موجودہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے 2 فروری 2022 کو چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا اور وہ 17 ستمبر 2023 کو ریٹائر ہوجائیں گے۔
صدر پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے چیف جسٹس کی تعیناتی کی خبر جاری کی گئی ہے۔
0 تبصرے